Deobandi Books

ماہنامہ الحق جنوری فروری 2014ء

امعہ دا

56 - 89
قطعی طو ر پر حنفی مذہب کے خلاف ہوتی اور پڑھنے والا طالب علم خود رک کر دریافت کرتا یا دوسرے طلباء پوچھتے کہ حضرت یہ حدیث تو امام ابو حنیفہ  کے قطعاً خلاف ہے جواب میں مسکراتے ہوئے بے ساختہ حضرت شیخ الہند  کی زبان مبارک سے یہ الفاظ نکلتے ''خلاف تو ہے بھائی ''میں کیا کروں ؟ ''ہاں آگے چلیئے '' طالب علم عرض کرتا کہ آخر امام صاحب کی طرف سے کوئی جواب اس کا دیا گیا ہے ؟ تمہاری کتابوں میں کچھ لکھا ہو گا پڑھ لینا یہ جواب دے کر ٹال دیا جاتا طالب علم مصر ہوتا کہ آپ اپنا خیال ظاہر کیجئے طلباء کا اصرار جب حد سے تجاوز کر جاتا تب نہایت مجمل الفاظ میں کچھ اجمالی ارشادات فرما دیتے ۔ 
اما م الہند حضرت شیخ الہند  کے طرزِدر س ترمذی شریف کے متعلق جناب عبدالرشید ارشد صاحب اور مولانا مناظر حسن گیلانی  کی تبصروں میں تطبیق اس طرح ہوگا کہ مولانا مناظر احسن گیلانی  نے ١٣٣١ ھ دارالعلوم میں داخلہ لیا اور ١٣٣٢ھ میں دورہ حدیث میں شریک رہ کر کتب حدیث کی سند حاصل کی یہ شیخ الہند کے عمر کا آخری وقت اور اس سے پہلے آپ کے تقاریر ترمذی طلبہ نے ضبط کیے تھے اسی وجہ سے زیادہ بحث و تحقیق کی ضرورت نہ تھی اور عبدالرشید ارشد نے جو بیان کیا ہے تو وہ جوانی اور صحت کے زمانے کا بیان ہے اور ہمارے سامنے جو مخطوطہ تقریر ہے اس سے یہی معلوم ہوتا ہے کہ حضرت شیخ الہند ابتداء میں تمام مسائل پر سیر حاصل بحث فرماتے تھے اور مخطوطہ پر ١٣٢٣ھ درج ہے جو مولانا مناظر احسن گیلانی  کے دورۂ حدیث سے دس سال مقدم تقریر ہے ۔ 
حضرت شیخ الہند  کے مطبوعہ تقریر ترمذی پر اصلاحی نظر: 
ترمذی شریف پر حضرت شیخ الہند  کا تقریر ترمذی شریف کے ساتھ طبع ہو گیا ہے میں نے جب اس تقریر مطبوعہ اور حضرت شیخ الہند  کے اس مخطوطہ تقریر کا بالا ستیعاب مطالعہ کیا ۔ اور دونوں کا تقابلی جائزہ لیا تو اس نتیجہ پر پہنچا کہ مطبوعہ تقریر میں تین قسم کی کو تاہیاں ہیں ۔
(١) 	کتابت کی غلطیاں: اس کی دو قسمیں ہیں ایک قسم وہ ہے جس سے مطلب و مقصود میں کوئی فرق و خلل نہیں آتا ہے معمولی فکر و تأ مل سے اس غلطی کی درستگی کی جا سکتی ہے مثلا ً ّ(١) اونقول سلمنا ان التحریم فی اللہ اکبر والتحلیل فی السلام یہاں لفظ منحصر رہ گیا ہے۔  (باب مفتاح الصلوٰة الطہور ) 
(٢)	ھذا بالجملة الا خیرة یہاں لفظ متعلق رہ گیا ہے (ص ٧ 'سطرنمبر ٢٠)
(٣)	فعل الکاتب خطأیہ لفظ فعل ہے (باب فی تخلیل الا صابع )	(ص ٧' سطر نمبر ١٩)
(٤)	کان یتجدد عند الفریضةیہاں وہ یعمل علی الفریضة کا جملہ رہ گیا ہے جو مخطوط میں لکھا ہے (باب الوضوء لکل صلوٰة )(ص ٧' سطر نمبر٣١)	(٥)	فینتقل ثمرة  صحیح لفظ فینقلب ہے 
(باب کراہیة ما یستنجی بہ)	(ص ٦ سطر نمبر ١١)

Flag Counter