Deobandi Books

ماہنامہ الحق جنوری فروری 2014ء

امعہ دا

47 - 89
(  یہ کتاب '' مکتبہ خدیجة الکبریٰ '' کراچی سے طبع ہوکرشائع ہوئی ہے۔)
٥٤٩۔ '' صرف ایک اسلام ''  بجواب '' دواسلام ''  تالیف الشّیخ العلّامة المحدّث المحقّق أبی الزّاھد مولانا محمّد سرفرازخان صفدر بن نورأحمد خان بن گل أحمد خان السّواتی ، نزیل گوجرانوالہ ، الحنفی ، المتوفّٰی لیلة الثّلثاء التّاسع من جمادی الأولٰی سنة ١٤٣٠ھ
(  اِس کتاب میں حضرت مولاناصفدررحمہ اللہ نے منکرین حدیث کی طرف سے احادیثِ نبویہ پر چھتیس(٣٦)  اعتراضات کے ٹھوس ، محقّقانہ اور دندان شکن جوابات دئیے ہیں ، یہ کتاب حضرت الشّیخ رحمہ اللہ نے نیوسنٹرل جیل ملتان میں لکھی تھی جب آپ ١٣٧٣ھ میں بسلسلۂ تحریک ختم نبوت وہاں قیدوبندمیں تھے۔
حضرت علامہ مولاناشمس الحق افغانی سابق شیخ التفسیردارالعلوم دیوبندوشیخ الحدیث جامعہ اسلامیہ ڈابھیل وسابق وزیرمعارف شرعیہ ریاستہائے متحدہ بلوچستان نے اِس کتاب کے بارے میں فرمایا: میں نے فاضلِ جلیل مولاناابوالزاہدمحمدسرفرازخان صاحب صفدر فاضلِ دیوبندکی کتاب '' صرف ایک اسلام '' بجواب '' دواسلام '' کے حصۂ اوّل کامطالعہ کیا ، یہ کتاب مسٹرغلام جیلانی برق کی کتاب '' دواسلام '' کی تردیدمیں لکھی گئی ہے ، مسٹرموصوف بظاہرمنکرِحدیث اوردرپردہ منکرِاسلام معلوم ہوتاہے ، اُس نے شانِ برقیت کی نمودکے جوش میں احادیث الرسول ا یا خرمنِ اسلام پرجوچھتیس(٣٦)تیربرسائے ہیں اِس کتاب میں اُن کامحققانہ اوردندان شکن جواب دیاگیاہے ۔  جوابات اِس قدرمحققانہ ، دل آویز اور  پُراثرہیں کہ جس کے دِل میں سُبْعِ عرضِ شعیرہ کی مقدارخُداترسی یاشرفِ انسانی موجودہو وہ اِس کتاب سے ضرورمتأثرہوگا...الخ )
 ٥٥٠۔ '' محاضرات حدیث ''  تالیف الشّیخ الدّکتور محمود أحمد غازی الحنفی ، نزیل اسلام آباد ، پاکستان ، المتوفّٰی فی السّادس عشر من شوّال سنة ١٤٣١ھ
(  یہ کتاب '' الفیصل '' اُردوبازار ، لاہور کی جانب سے طبع ہوکرشائع ہوئی ہے۔ )
یہاں تک بِعَوْن اللّٰہ تعالٰی وعِنَایتہ  اُصولِ حدیث کے اِس سلسلۂ مضامین میں حضرات علماء احناف کی پانچ سو پچاس (٥٥٠) تالیفاتِ جلیلہ کاتذکرہ محترم قارئین کے سامنے آیاہے ، جوکہ ایک بہت بڑاعلمی ذخیرہ ہے۔ 
اسی نوع کی جوکچھ اورباقی ماندہ تالیفات ہیں اُن کو اِن شاء اللّٰہ تعالٰی  آئندہ قسط میں ذکرکیاجائے گا۔
وصلّی اللّٰہ تعالٰی علٰی خیرخلقہ محمّد وّعلٰی آلہ وأصحابہ أجمعین۔
             ِ

Flag Counter