Deobandi Books

ماہنامہ الحق جنوری فروری 2014ء

امعہ دا

36 - 89
]اگر تمہیں کسی قوم سے بد عہدی کاخطرہ ہو تو تم بھی اسی طرح ان کا عہد ان پر پھینک دو، بیشک اللہ بد عہدوں کو پسند نہیں کرتا۔[
(١٩)	اگر کوئی غیر مسلم امن پیش کرتے ہوئے اپنے اسلام کااعلان کرے تو یہ کہہ کر اس پر حملہ آور نہ ہونا چاہیے کہ تو مومن نہیں:
یَا أَیُّہَا الَّذِیْنَ آمَنُواْ ِذَا ضَرَبْتُمْ فِیْ سَبِیْلِ اللّہِ فَتَبَیَّنُواْ وَلاَ تَقُولُواْ لِمَنْ أَلْقَی ِلَیْْکُمُ السَّلاَمَ لَسْتَ مُؤْمِناً تَبْتَغُونَ عَرَضَ الْحَیَاةِ الدُّنْیَا فَعِندَ اللّہِ مَغَانِمُ کَثِیْرَة کَذَلِکَ کُنتُم مِّن قَبْلُ فَمَنَّ اللّہُ عَلَیْْکُمْ فَتَبَیَّنُواْ ِنَّ اللّہَ کَانَ بِمَا تَعْمَلُونَ خَبِیْراً ٢٧
]اے ایمان والو، جب تم خدا کی راہ میں نکلا کرو تو اچھی طرح تحقیق کرلیا کرو اور جو تم کو سلام کرے اس کو دنیوی زندگی کی خاطر یہ نہ کہو کہ تو مومن نہیں ہے، اللہ کے پاس بہت سامان غنیمت ہے، تمہارا حال بھی پہلے ایسا ہی رہ چکاہے، سو اللہ نے تم پر فضل فرمایا تو تحقیق کرلیا کرو، جوکچھ تم کرتے ہو اللہ اس سے اچھی طرح باخبر ہے۔[
(٢٠)	دشمن سے بھی عہد کی پاس داری کرنا چاہیے:
وَأَوْفُواْ بِالْعَہْدِ ِنَّ الْعَہْدَ کَانَ مَسْؤُولا ً٢٨
]اورعہد کو پورا کرو کیوں کہ عہد کی پرستش ہونی ہے۔[
	 بَرَاء ة مِّنَ اللّہِ وَرَسُولِہِ ِلَی الَّذِیْنَ عَاہَدتُّم مِّنَ الْمُشْرِکِیْنَoفَسِیْحُواْ فِیْ الأَرْضِ أَرْبَعَةَ أَشْہُرٍ وَاعْلَمُواْ أَنَّکُمْ غَیْْرُ مُعْجِزِیْ اللّہِ وَأَنَّ اللّہَ مُخْزِیْ الْکَافِرِیْنَ ٢٩
]ان مشرکین سے اللہ اور اس کے رسول کی طرف سے اعلان براء ت ہے جس سے تم نے معاہدے کیے تھے سو اب ملک میں چار ماہ چل پھر لو اور جان رکھو کہ تم اللہ کے قابو سے باہر نہیں جاسکتے اور اللہ کافروں کو رسوا کرکے رہے گا۔[
ہم نے آخر کی ان آیتوں کی تشریح نہیں کی ہے کیوں کہ وہ ترجمہ سے ہی اتنی واضح ہیں کہ ان کو کسی مزید تشریح کی اس مختصر درس میں ضرورت نہیں، اس بیان میں اختصار کو ملحوظ رکھاگیا ہے لیکن اس میں جنگ وامن سے متعلق قرآن کے اہم اصولوں پر روشنی پڑگئی ہے۔اسلام کا پیغام امن وسلامتی کا پیغام ہے اور اس کی قرآنی تعلیمات سے کوئی بھی انسان بے نیاز نہیں ہوسکتا اور نہ ہی اس کی ضرورت سے مستغنی ہوسکتاہے۔ مصری عالم سید قطب شہید لکھتے ہیں:
''یہ ہے ان اسلامی جنگوں کی داستان، جن کا محرک اسلام کا جذبہ تھا کہ انسانیت صراطِ مستقیم پر گامزن ہوجائے۔ اس مقصد کے حصول میں پرامن ذرائع سے کام نہ چلے تو مجبوراً اسلام
Flag Counter