Deobandi Books

ماہنامہ الحق جنوری فروری 2014ء

امعہ دا

31 - 89
اے نبی مومنین کو جہاد پر ابھارو، اگر تمہارے بیس آدمی ثابت قدم ہوں گے تو دوسو پر غالب آئیں گے اور اگر تمہارے سوہوں گے تو ہزار کافروں پر بھاری ہوں گے یہ اس وجہ سے کہ یہ (کافر) لوگ بصیرت سے محروم ہیں۔[
چونکہ رسول اللہا    غزوات کے موقع پر مسلمانوں کی افواج کے سپریم کمانڈر تھے اس لیے آپ سے یہ خطاب کیا گیا ہے اوراس سے انکار نہیں کیا جاسکتا کہ کسی فوج کے مورال کو برقرار رکھنا کتنا ضروری ہے۔ لازم ہے فوج کے قائدین اپنے فوجیوں کی ہمت بندھائیں اور ان کی نظر فتح پر رکھیں ، کمانڈر ہی کم ہمتی اور بزدلی دکھائے گا تو اس کی فوج جنگ نہیں کرسکتی۔
(١١)	جنگ کی حالت میں زیادتیاں نہیں کرنی چاہیے،یعنی بوڑھوں اور عورتوں اور بچوں اور دیگر سویلین کوقتل نہیں کرنا چاہیے، نہ دشمن کے مقتول فوجیوں کی لاشوں کی بے حرمتی کرنا، نہ انکے ناک کان وغیرہ کاٹنا چاہیے،نہ سروں کے مینار بنانا چاہیے جیسے چنگیز خاں اور ہلاکو خاں وغیرہ کرتے تھے اور موجودہ عہد میں کمبوڈیا میں امریکہ کے حلیف پول پوٹ نے کیا جس نے لاکھوں مقتول فوجیوں کو کھوپڑیاں جمع کی تھیں، اس بارے میں اللہ رب العزت کا واضح ارشاد ہے:
وَقَاتِلُواْ فِیْ سَبِیْلِ اللّہِ الَّذِیْنَ یُقَاتِلُونَکُمْ وَلاَ تَعْتَدُواْ ِنَّ اللّہَ لاَ یُحِبِّ الْمُعْتَدِیْن َ ٣ ١
]جولوگ تم سے جنگ کرتے ہیں ان سے جنگ کرو اور زیادتی نہ کرو، اللہ تعالیٰ زیادتی کرنے والوں کو پسند نہیں کرتا۔[
(١٢)	جنگ اپنے دفاع میں ہونی چاہیے، یا اعلائے کلمة اللہ کے لیے یعنی ان لوگوں کے خلاف جولوگوں کو ایمان لانے اور صرف اپنے خالق کی عبادت کرنے سے روکتے ہیں یا ایمان کے راستے میں سد راہ بنتے ہیں، اس لیے قرآن میں بار بار جہاد فی سبیل اللہ اور قتال فی سبیل اللہ کی عبارت اختیار کی گئی ہے۔ خالق کائنات کا ارشاد ہے:
فَلْیُقَاتِلْ فِیْ سَبِیْلِ اللّہِ الَّذِیْنَ یَشْرُونَ الْحَیَاةَ الدُّنْیَا بِالآخِرَةِ وَمَن یُقَاتِلْ فِیْ سَبِیْلِ اللّہِ فَیُقْتَلْ أَو یَغْلِبْ فَسَوْفَ نُؤْتِیْہِ أَجْراً عَظِیْماً ١٤
]وہ لوگ جنھوں نے دنیا کے عوض آخرت کا سودا کرلیا ہے ان کوچاہیے کہ وہ اللہ کے راستے میں جنگ کریں اور جوکوئی اللہ کے راستے میں جنگ کرے گا اور اس میں وہ قتل ہوجائے گا یا فتح یاب ہوگا تو ہر حال میں ہم اس کو اجر عظیم عطا فرمائیں گے۔[
یہی بات زیادہ تفصیل سے سورہ توبہ میں کی گئی ہے:

Flag Counter