Deobandi Books

ماہنامہ الحق جنوری فروری 2014ء

امعہ دا

30 - 89
بدلنا ہو۔اللہ کا ارشاد ہے:
یَاأَیُّہَا الَّذِیْنَ آمَنُواْ ِذَا لَقِیْتُمُ الَّذِیْنَ کَفَرُواْ زَحْفاً فَلاَ تُوَلُّوہُمُ الأَدْبَارَoوَمَن یُوَلِّہِمْ یَوْمَئِذٍ دُبُرَہُ ِلاَّ مُتَحَرِّفاً لِّقِتَالٍ أَوْ مُتَحَیِّزاً ِلَی فِئَةٍ فَقَدْ بَاء  بِغَضَبٍ مِّنَ اللّہِ وَمَأْوَاہُ جَہَنَّمُ وَبِئْسَ الْمَصِیْرُ  ٨
]اے ایمان والو جب تمہارا کفار سے مقابلہ ہو، فوج کشی کی صورت میں تو ان کو پیٹھ نہ دکھائیو اور جو ان کو پیٹھ دکھائے بجز اس کے کہ جنگ کے لیے پینترا بدلنا چاہتا ہو یا کسی جماعت کی طرف سمٹ رہا ہو تو وہ اللہ کا غضب لے کر لوٹا، سو اس کا ٹھکانا جہنم ہے اور وہ نہایت بڑاٹھکانا ہے۔[
(٧)	دورانِ جنگ (جہاد) موت سے ڈرنا نہیں چاہیے:
وَلَئِن قُتِلْتُمْ فِیْ سَبِیْلِ اللّہِ أَوْ مُتُّمْ لَمَغْفِرَة مِّنَ اللّہِ وَرَحْمَة خَیْْر مِّمَّا یَجْمَعُون َ٩
]اوراگر تم اللہ کی راہ میں قتل ہوگے یا مروگے تو وہ مغفرت اور رحمت جو تمہیں اللہ کی طرف سے حاصل ہوگی اس سے کہیں بہتر ہے جو یہ (مال)جمع کررہے ہیں۔[
(٨)	دشمن سے مقابلہ ہو تو ڈٹ کر لڑنا چاہیے اور کثرت سے اللہ کا ذکر زبان پر ہونا چاہیے۔
یَا أَیُّہَا الَّذِیْنَ آمَنُواْ ِذَا لَقِیْتُمْ فِئَةً فَاثْبُتُواْ وَاذْکُرُواْ اللّہَ کَثِیْراً لَّعَلَّکُمْ تُفْلَحُونَ ١٠
]اے وہ جو ایمان لائے ہو جب تمہارا کسی جماعت سے مقابلہ ہو تو ثابت قدم رہو اور اللہ کو زیادہ یاد کرو کہ تم کامیابی حاصل کرو۔[
(٩)	جنگ کے موقع پر اپنے کمانڈر کی پوری اطاعت کرنا چاہیے، سوائے اسکے کہ وہ کسی حرام بات کا حکم دے اور آپس میں اختلاف نہ کرنا چاہیے، جنگ بدر پر تبصرہ کرتے ہوئے قرآن کریم نے کہا:
وَأَطِیْعُواْ اللّہَ وَرَسُولَہُ وَلاَ تَنَازَعُواْ فَتَفْشَلُواْ وَتَذْہَبَ رِیْحُکُمْ وَاصْبِرُواْ ِنَّ اللّہَ مَعَ الصَّابِرِیْنَ  ١١
]اور اللہ اوراسکے رسول کی اطاعت کرو، اور آپس میں اختلاف نہ کرو کہ تم پست ہمت ہوجاؤ اور تمہاری ہوا اکھڑ جائے، اورثابت قدم رہو، بیشک اللہ ثابت قدموں کیساتھ ہے۔[
(١٠)	کمانڈر کو اپنی فوج کودشمن کی سمت لڑنے کی لیے بڑھانا چاہیے:
یَا أَیُّہَا النَّبِیُّ حَرِّضِ الْمُؤْمِنِیْنَ عَلَی الْقِتَالِ ِن یَکُن مِّنکُمْ عِشْرُونَ صَابِرُونَ یَغْلِبُواْ مِئَتَیْْنِ وَِن یَکُن مِّنکُم مِّئَة یَغْلِبُواْ أَلْفاً مِّنَ الَّذِیْنَ کَفَرُواْ بِأَنَّہُمْ قَوْم لاَّ یَفْقَہُونَ ١٢
\
Flag Counter