Deobandi Books

عزیز و اقارب کے حقوق

ہم نوٹ :

13 - 58
حقِ مملوکیت آپ سے حفاظت کی فریاد کرتا ہے، مملوک ہونے کی حیثیت سے ہم آپ سے فریاد کرتے ہیں کہ ہم کو ہمارے اختیار کے سپرد نہ کیجیے، کیوں کہ ہمارے اندر گندی عادتیں ہیں۔ اگر آپ ہم کو ہمارے حوالے کریں گے تو جیسے چھوٹے نادان بچے بلغم و پاخانے میں ہاتھ ڈال دیتے ہیں، سانپ اگر چھوٹے  بچے کے سامنے آجائے تو بچہ بھاگتا نہیں ہے،اماں سے کہتا ہے اس میں بڑا اچھا پھول بناہوا ہے۔ اس کو گلے سے لپٹانے کی کوشش کرے گا، لیکن ماں باپ اس کو سانپ سے بچاتے ہیں۔ اس لیے اللہ تعالیٰ سے درخواست کریں کہ  اے اللہ! مجھے اپنی طرف جذب فرمالیجیے۔ اے تمام طاقتوں پر غلبۂ قدرت رکھنے والے! ساری دنیا کے تمام  کھینچنے والے، چاہے سلطنت کے تخت و تاج ہوں، خوبصورت عورتوں کا حُسن و جمال ہو، نوٹوں کی گڈیاں اور مال ہو، سونے اور چاندی کی ڈھیریاں ہوں، وزارتِ عظمیٰ کی کرسیاں ہوں، دنیا میں جتنی بھی کشش والی چیزیں ہیں اے اللہ! آپ تمام کھینچنے والوں پر غالب ہیں۔
اس لیے جلال الدین رومی رحمۃاللہ علیہ، اللہ کا ایک ولی اپنی زباِنِ ولایت سے     اللہ تعالیٰ سے عرض کرتا ہے کہ؎
شاید  ر درماندگاں  را و اخری
ہم درماندوں، عاجزوں، ضعیفوں کو آپ اپنی رحمت سے خرید لیجیے۔ ہم ایسے عاجز اور کمینے ہیں کہ چند روز آپ کی راہ میں چلتے ہیں، چند روز خوب تلاوت کرتے ہیں، خوب نماز پڑھتے ہیں،  اس کے بعد پھر جماعت  بھی چھوٹنے لگتی ہے، تلاوت بھی چھوٹنے لگتی ہے، پھر ٹی وی بھی دیکھتے ہیں، وی سی آر بھی دیکھ لیتے ہیں، چُھپ کر کچھ اور بھی شیطانی حرکتوں میں انسان حرام لذتوں کو چوری کرنا شروع کردیتا ہے، لہٰذا اپنے ارادے کی شکست کو ہم نے بار بار دیکھا، اپنی توبہ کے ٹوٹنے کی ذلّت و خواری دیکھی، تو دل میں آپ کی عظمتیں اور بڑھ گئیں کہ یا اللہ! ہم کچھ نہیں ہیں، آپ ہی آپ ہیں اور آپ سب کچھ ہیں۔ اصغر گونڈوی رحمۃاللہ علیہ کا شعر ہے جو جگر مراد آبادی کے استاذ ہیں، تہجد گزار شاعر ہیں۔ فرماتے ہیں؎
تیری          ہزار      رفعتیں          تیری          ہزار       برتری
میری ہر اک شکست میں میرے ہر اک قصور میں
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 استقامت کے معنیٰ 7 1
3 محبت کے دو حق 8 1
4 شیخ اور مرید کے بعض حقوق و فرائض 9 1
5 ایک بدُّو کی عجیب دُعا 10 1
6 حق تعالیٰ کی عجیب رحمت 11 1
7 مثنوی کی درد انگیز دُعائیں 11 1
8 بندوں کا ایک پیدایشی حقِ مملوکیت 12 1
9 نفس سے جہاد کرنے والوں کی کامیابی 14 1
10 دین کا ہر شعبہ اہم ہے 18 1
11 معاف نہ کرنے پر سخت وعید 19 1
12 بیٹے کے سُسرال والوں کے بعض حقوق 19 1
13 میاں بیوی کے حقوق و فرائض 20 1
14 خون کے رشتوں کے حقوق کی اہمیت 21 1
15 حقوقِ رشتہ داری کے حدود 22 1
16 خون کے رشتوں میں کون لوگ شامل ہیں؟ 23 1
17 سُسرالی رشتوں کی حق تلفیاں 23 1
18 حضرت صدیقِ اکبر رضی اللہ عنہ کی صلہ رحمی کا واقعہ 24 1
19 بعض ساسوں کی بے رحمی 25 1
20 حضرت موسیٰ علیہ السلام کی رحم دلی کا واقعہ 26 1
21 اللہ کے پیارے بندوں کی علامات 28 1
22 والدین کے حقوق 28 1
23 والدین کے ساتھ اساتذہ و مشایخ کے لیے دعا مانگنے کا استنباط 29 1
24 حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے حالات 29 1
25 فاروق کے لقب کی وجہ تسمیہ 32 1
26 موت کا دھیان... خاموش واعظ 33 1
27 نصیحت کے لیے موت کا دھیان کافی ہے 33 1
28 دنیا بھر کےاولیاء اللہ کی دعا لینے کا طریقہ 35 1
29 لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّۃَ اِلَّا بِاللہْ کے معنیٰ 36 1
30 اسماء اعظم مَلِیْکٌ اور مُقْتَدِرٌکے معانی 37 1
31 حضرت یوسف علیہ السلام کے بھائیوں کی معافی کا واقعہ 39 1
32 قبولیتِ دعا میں تاخیر کی مصلحت 40 1
33 دُعا جو حضرت یوسف علیہ السلام کے بھائیوں کی معافی کے لیے نازل ہوئی 43 1
34 والدین کے نافرمان کے لیے حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی بددُعا 45 1
35 والدین کی عظمت اور حقوق 45 1
36 ماں باپ کو ستانے کا عذاب 46 1
37 قیامت کے دن فرماں بردار اولاد میں شمولیت کا طریقہ 47 1
38 والدین کو نظررحمت سے دیکھنے کا ثواب 48 1
39 ادائے حقوق کے بارے میں علماء سے مشورہ کریں 49 1
40 ایک اہم نصیحت 52 1
Flag Counter