Deobandi Books

شرح ثمیری شرح اردو قدوری جلد 4 - یونیکوڈ

483 - 485
الثانی]٣٢٧١[(١٩) واذا صحت مسئلة المناسخة واردت معرفة ما یصیب کل واحد من حساب الدراھم قسمت ماصحت منہ المسئلة علی ثمانیة واربعین فما خرج اخذت لہ من سھام کل وارث حبةً۔واللہ اعلم بالصواب۔  

مسئلہ بارہ سے تین ملاتھاتو اس کو پانچ سے ضرب دیا تو پندرہ ہوگیا۔ اور ماں کو دو ملاتھا اس کو پانچ سے ضرب دیا تو دس ہو گیا۔ اور بیٹی کو چھ ملا تھا اس کو پانچ سے ضرب دیا تو تیس ہو گیا۔ اور چچا کو ایک ملا تھا اس کو پانچ سے ضرب دیا تو پانچ ہو گیا۔ حاصل یہ ہے کہ میت ثانی کے ہاتھ میں جو کچھ ترکہ ہے اس کے وفق سے میت ثانی کے ورثہ کے حصوں کو ضرب دیا جائے گا۔
]٣٢٧١[(١٩)جب مناسخہ صحیح ہو جائے اور اس حصہ کومعلوم کرنا چاہیں جو درہم کے حساب سے ہر ایک کو پہنچتا ہے۔تو جس سے مسئلہ صحیح ہوا ہے اس کو تقسیم کریں اڑتالیس سے۔پھر جو خارج قسمت ہو ہر وارث کے سہام سے اس کا حصہ لے لے۔
تشریح   یہ اس زمانے کا حساب تھا۔ اب اس دور میں ساری دنیا میں روپیہ ، پونڈ،درہم وریال سو نئے پیسے سے بنتا ہے۔ اس لئے اڑتالیس سے نہیں بلکہ سو سے حساب ہوگا۔
اس کی صورت یہ ہے کہ جو اصل مسئلہ کا عدد ہے اس کو سو سے تقسیم کریں۔ پھر تقسیم کے بعد جو کچھ آئے اس سے ہر وارث کے حصے کو تقسیم کریں تو یہ نکل جائے گا کہ ایک پونڈ یا ایک روپیئے میں ہر وارث کا کتنا کتنا پیسہ یا کتنا کتنا پینس ہوگا۔ 
مثلا مسئلہ نمبر ١٦ میں اصل مسئلہ 120 سے چلا تھااس لئے 120 کو سو سے تقسیم دوتو خارج قسمت 1.2 آئے گا۔پھر اس سے بیوی کا حصہ 30 میں تقسیم دیں تو 25 آئے گا۔جس کا مطلب یہ ہوا کہ میت نے ایک روپیہ چھوڑا ہوتو بیوی کو 25 پیسہ ملے گا(٢) باپ شریک بہن کو 60 ملا ہے  اس کو 1.2 سے تقسیم دیں تو 50 آئے گا۔ جس کا مطلب یہ ہوا کہ ایک روپیہ میں پچاس پیسہ ملے گا۔چچا کو 30 ملا تھا۔اس کو 1.2 سے تقسیم دیں تو 25آئے گا۔جس کا مطلب یہ ہوا کہ ایک روپیہ میں چچا کو 25 پیسہ ملے گا۔اسی پر ہزاروں اور لاکھوں کا حساب کرلیں۔

اس وقت رات کا ڈھائی بج رہا ہے۔ہمیشہ کی طرح آج بھی میری اہلیہ قلم روکنے کے انتظار میں بیٹھی ہوئی ہے اور دل سے دعا ء کر رہی ہے کہ شرح اختتام تک پہنچے اور عند اللہ وعند الناس مقبول ہو اور دونوں کے لئے اجر آخرت کا ذریعہ بنے۔
محترمہ نے اس ناچیز کو گھر کی بہت سی ذمہ داریوں سے سبکدوش کرکے شرح لکھنے کے لئے فارغ کر دیا ہے۔رب کریم کی بارگاہ میں دلی دعاء ہے کہ دنیا اور آخرت میں اس کا بھرپور بدلہ عطا فرمائے اور اپنی جوار رحمت میں دونوں کو جگہ عطا فرمائے اور اس کتاب کو دونوں کے لئے ذریعۂ نجات بنائے۔
آمین یا رب العالمین!

Flag Counter