Deobandi Books

شرح ثمیری شرح اردو قدوری جلد 4 - یونیکوڈ

336 - 485
یُعیدوا ذلک۔

تشریح   باغیوں نے زکوة وصول کی اور اس کو غربائ،مساکین پر خرچ نہیں کیا پھر بھی زکوة کی ادائیگی ہو گئی۔لیکن غربائ،مساکین کو زکوة کا مالک بنانا ضروری ہے اور اس نے بنایا نہیں اس لئے دیانة دوبارہ ادا کرنا چاہئے۔اور اپنے طور پر غربائ، مساکین کو مالک بنانا چاہئے۔
وجہ  آیت میں مالک بنانے کا اشارہ ہے۔انما الصدقات للفقراء والمساکین والعاملین علیھا (الف) (آیت ٦٠ ،سورة التوبة ٩) اس آیت میں للفقراء کا لام تملیک کے لئے ہے۔اس لئے فقراء کو مالک بنانا چاہئے۔اور اس نے مالک نہیں بنایا اس لئے دوبارہ ادا کرے۔لیکن یہ فیما بینہ وبین اللہ ہے۔قضاء کے طور پر واجب نہیں ہے۔کیونکہ قضاء کے طور پر تو ادا ہو گئی۔
نوٹ   خراج اور عشر دوبارہ دینے کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ اس کے لئے فقراء کو مالک بنانا ضروری نہیں ہے۔پل وغیرہ بنانے میں اور رفاہ عام کے کاموں میں خرچ کردیں تو کافی ہے۔ اور ظالم بادشاہ بھی ایسا کر لیتے ہیں اس لئے خراج اور عشر ادا ہو جائیں گے۔
 
حاشیہ  :  (الف) زکوة ،فقرائ،مساکین اور اس پر کام کرنے والوں کے لئے ہے۔

Flag Counter