ملفوظات حکیم الامت جلد 21 - یونیکوڈ |
صفحہ نمبر 31 کی عبارت تعلق رکھا جائے ۔ سب سے اول وہاں طرز و انداز معلوم کرے تا کہ بعد میں توحش نہ ہو اور چونکہ ہر مربی کا طرز علیحدہ ہے ۔ اس لئے طرز معلوم کرنے کے بعد اس طرز کے قبول کرنے کے لئے پورے طور سے اپنے کو آمادہ کر لے اور آمادگی یہ ہے کہ اس کے اختیار کرنے میں خواہ کوئی تکلیف ہو یا کوئی ذلت یا کوئی ضرر جسمانی یا مالی یا نفسانی سب کو گوارا کرے ۔ جلب توجہ شیخ کا طریقہ ارشاد ۔ طالب قلب اہتمام کو چھوڑے تو بے نیاز شیخ بھی اضطرارا اس کی طرف متوجہ ہو جائے گا نری بیعت دافع امراض باطنی نہیں ارشاد ۔ یہ گمان کرنا کہ صرف بیعت میں اثر دفع امراض باطنی کا ہے بالکل غلط ہے ۔ بیعت صرف مجاہدہ اتباع کا نام ہے ۔ آ گے اتباع کی ضرورت ہے اور اتباع کا محل عمل ہے اور عمل میں البتہ خاصیت دفع امراض باطنی کی ہے ۔ مشائخ کیلئے ایک کار آمد نصیحت ارشاد ۔ مشائخ کو چاہئے کہ وطیفہ وغیرہ بتلانے سے پہلے دو کام بتلائیں ایک اخلاق کی درستی دوسرے بقدر ضرورت علم کی تحصیل ۔ شیخ سے مستغنی نہ ہونے کے معنی ارشاد و شیخ سے مستغنی نہ ہونے کا یہ مطلب نہیں کہ تعلیم کی احتیاج رہتی ہے بلکہ مطلب یہ ہے کہ تعلق کی احتیاج رہتی ہے ۔ یعنی اس سے اعراض اور مماثلت یا افضلیت کا دعوی قاطع طریق ہے اور تعلیم میں بھی اتنی احتیاج رہتی ہے کہ اس کے اصول کا ترک جائز نہیں گو فروغ میں اجتہاد اختلاف ہو جائے وہ بھی ادب کے ساتھ ۔ معلم کی محبت کلید وصول ہے ارشاد ۔ معلم کی محبت کلید ہے وصول الی المقصود کی ۔ انشاء اللہ تعالی ۔ دوسرے شیخ کی طرف رجوع کس وقت جائز ہے ۔ ارشاد ۔ دوسرے شیخ سے رجوع اس وقت کرے جب ایک معتد بہ مدت کے بعد بھی اپنے