ملفوظات حکیم الامت جلد 21 - یونیکوڈ |
صفحہ نمبر 25 کی عبارت دوست دار دوست ایں آشفتگی کوشش بے ہودہ بہ از خفتگی غرضیکہ کسی طرح ہو کام کرتے رہیں ۔ اور شیخ کو اطلاع کرتے رہیں ۔ اس بے نظامی سے جب کہ دھن لگی رہے انشاء اللہ نظام پیدا ہو جائے گا اور ہمت میں قوت اور طبیعت میں تقاضا پیدا ہونے لگے گا ۔ شرائط اجازت تلقین ارشاد ۔ حصول اجازت تلقین کے لئے جیسے حصول نسبت شرط ہے ۔ ایک یہ بھی شرط ہے کہ وہ شخص طرق تربیت اور اصلاح سے واقف ہو جائے تا کہ طالبین کی خدمت کر سکے ۔ اصلاح طالب کا طریق ارشاد ۔ طلب کے عیوب معلوم کرنے میں نہ کاوش کرے نہ فرصت نکالے اگر خود معلوم ہو جائے کہدے ۔ بعض آداب شیخ کی تحقیق سوال ۔ حقوق پیر کے متعلق جو النوز میں ہے دو بات سمجھ میں نہیں آتی ۔ ایک تو یہ کہ پیر کو بذریعہ کسی کے سلام و پیام نہ پہنچائے حالانکہ حدیثوں سے اس کا ثبوت ہوتا ہے ۔ دوسرے یہ کہ پیر جس جگہ ہو اس طرف تھوک نہ پھینکے اگرچہ اس وقت پیر موجود نہ ہو حالانکہ حدیث لاتطرونی کے صریح معلوم ہوتا ہے ۔ ارشاد ۔ حدیث سے جواز ثابت ہوتا ہے نہ کہ وجوب اور مشائخ اس کے جواز کے منکر نہیں کہ حدیث سے معاوضہ ہو بلکہ اس کو خلاف ادب کہتے ہیں اور ادب کا مدار عرف پر ہے ۔ اس لئے اختلاف از منہ سے وہ مختلف ہو سکتا ہے ۔ حضرات صحابہ کا حصور اقدسؐ کے ساتھ مزاح کرنا ثابت ہے اور اب بزرگوں کے ساتھ مزاح کرنا خلاف سمجھا جاتا ہے دوسرے کا جواب یہ ہے کہ اطراء کہتے ہیں حد شرعی سے تجاوز کرنے کو اگر کوئی شخص تادبا ایسا کرے مگر اعتقاد میں کچھ خلل نہ ہو تو وہ کس حد شرعی سے نکل گیا ۔ شرائط ہدیہ ارشاد ۔ ہدیہ میں شرائط ہیں ۔ ( 1 ) پابندی نہ ہو ۔ ( 2 ) اتنی مقدار نہ ہو جو طبیعت پر گراں ہو ۔ ( 3 ) غرض نہ ہو کہ شیخ کی توجہ بڑھے گی بلکہ منشاء اس کا محض محبت ہو ۔