Deobandi Books

ماہنامہ الفاروق ذوالقعدہ 1434ھ

ہ رسالہ

16 - 17
اخبار جامعہ
ادارہ

ختم قرآن کریم کی تقریب
23 ویں روزے کو بروز جمعہ2 اگست2013ء جامعہ فاروقیہ مرکز کی مسجد فاروقی میں تراویح میں ختم قرآن کے موقع پر حضرت شیخ الحدیث زید مجدہ نے بیان فرمایا، تراویح میں امامت کی خدمات مفتی معاذ خالد صاحب او رمولانا عمار خالد صاحب نے انجام دیں۔

داخلوں کا آغار
15 اگست بمطابق7 شوال المکرم بروز جمعرات جامعہ میں نئے تعلیمی سال 1434-35ھ کے داخلوں کا آغاز ہوا، درودیوار اور چمن جامعہ میں معزز طلباء کرام کی آمد سے بہار ونور کے موسم نے رنگ جما دیا جوق درجوق طالبان علوم نبوت کے قافلے مختلف شہروں سے جامعہ آنا شروع ہوگئے۔

7 شوال ہی کو جامعہ میں تمام حضرات اساتذہ کرام کا اجلاس حضرت مولانا عبیدالله خالد صاحب کی زیر صدرات منعقد ہوا جس میں داخلوں کی کارروائی کے حوالے سے امتحانی اور انتظامی ذمے داریاں تقسیم کی گئیں۔

حضرت شیخ زید مجدہ کے نواسوں کا عقد ولیمہ
6 شوال المکرم بروز بدھ 14 اگست کو حضرت شیخ الحدیث مولانا سلیم الله خان زید مجدہ کی ایک نواسی اور دو نواسوں مولوی یحییٰ حبیب صاحب اور جناب عثمان حبیب بن عبدالوہاب حبیب صاحب کے نکاح کی پروقار تقریب جامع مسجد بیت المکرم گلشن اقبال میں منعقد کی گئی حضرت شیخ الحدیث مولانا سلیم الله خان زید مجدہ نے نکاح پڑھایا اور 17 اگست بروز ہفتہ شاہراہ فیصل کے قریب ایک ہال میں ولیمے کی دعوت ہوئی جس میں شہر کے ممتاز علماء کرام اور دیگر معززین نے شرکت کی۔

مولانا ولی الرحمن صاحب کا نکاح
12 شوال بروز پیر بمطابق19 اگست جامعہ کے استاذ ونگران شعبہ مطبخ مولانا ولی الرحمن صاحب کشمیر میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے، جن کا نکاح مفتی غلام رسول صاحب نے پڑھایا۔

حضرت شیخ زید مجدہ کی اجتماع میں شرکت
حضرت شیخ الحدیث زید مجدہ کراچی میں منعقدہ تبلیغی اجتماع میں شریک رہے حویلی میں تین دن قیام کے دوران تبلیغی شوریٰ کے احباب محترم حاجی عبدالوہاب صاحب، حضرت مولانا احسان الحق صاحب، حضرت مولانا عبدالرحمن صاحب سمیت دیگر بزرگ حضرات اور کراچی کے ممتاز علماء کرام بھی وقتاً فوقتاً ملاقات کرتے رہے۔

جامعہ میں اسباق کا آغاز
20 شوال المکرم بروز بدھ بمطابق28 اگست سے جامعہ فاروقیہ کراچی میں اسباق کا آغاز ہو گیا صبح نو بجے حضرت شیخ زید مجدہ کے مبارک افتتاحی کلمات سے تعلیمی سال کے اسباق کا آغاز ہوا۔ بعد ازیں حضرت جامعہ فاروقیہ فیزII تشریف لے گئے اور وہاں بھی افتتاحی تقریب میں اساتذہ اور طلباء سے خطاب فرمایا۔

جامعہ فاروقیہ فیزII میں نئے مدرسین کا تقرر
جامعہ فاروقیہ فیزII میں اس سال تین مدرسین کا تقررکیا گیا ہے۔مفتی محمد صاحب، مفتی عقیل شہزاد صاحب ، مولانا جمیل احمد صاحب۔

جامعہ فاروقیہ فیزII میں نیا تعمیری کام
اساتذہ کرام کے گھروں کے لیے عمارت کا سنگ بنیادبدست حضرت شیخ الحدیث زید مجدہ بتاریخ20 شوال المکرم1434ھ رکھا گیا۔

بیٹی کی پیدائش
جامعہ کے اساتذہ مفتی سمیع الرحمن صاحب اور مولانا عرفان عبدالستار کے ہاں بیٹیوں کی پیدائش ہوئی۔ 
Flag Counter