گانا بجانا ممانعت قباحت وعیدیں |
سالہ ہٰ |
|
ذیل میں گانے بجانے کی مُمانعت اور اُس کی قباحت و شناعت کو تفصیل سے ذکر کیا جارہا ہے ، اِس لئے کہ یہ ہمارے معاشرے کا بہت بڑا لمحہ المیہ اور لمحہ فکریہ ہے ، ہر عام و خاص اس میں مبتلاء نظر آتا ہے اور حد یہ ہے کہ اس کی حرمت اور مُمانعت بھی لوگوں کی نگاہوں سے نکلتی چلی جارہی ہے۔ اللہ تعالیٰ ہمیں دیکھنے والی آنکھ،سوچنے والا دماغ اور سمجھنے والا دل عطاء فرمائے تاکہ حق کو سمجھنا اور اُس کو قبول کرنا ہمارے لئے آسان اور سہل ہوجائے۔(آمین) زیرِ نظر رِسالہ اِسی مقصد کو سامنے رکھتے ہوئے ترتیب دیا گیا ہے ، جس میں قرآن حدیث کی روشنی میں گانے بجانے کی حرمت او اُس کی قباحت و شَناعت کو بیان کیا گیا ہے ،نیز اس گناہ ِ کبیرہ کے مرتکب ہونے والوں کیلئے سخت اور شدید وعیدیں ذکر کی گئی ہیں ،تاکہ اسے پڑھ کر کچھ اللہ کا خوف اور آخرت کی فکر پیدا ہوسکے۔اللہ تعالیٰ سے دُعاء ہے کہ وہ اِس رِسالہ کو اپنی بارگاہ میں شرفِ قبولیت عطاء فرمائے اورلکھنے والے اور پڑھنے والوں کو اِس کو ہدایت اور اِصلاح کا ذریعہ بنائے ۔(آمین) خاکسار محمد سلمان غفرلہ