ہے وہ کھاتا پیتا تو ہے مگر مردہ ہے، اللہ نے ان کو جانور بھی نہیں فرمایا بلکہ ان سے بھی بدتر فرمایا ہے، جیسے ایک جگہ فرمایا کہ اُولٰٓئِکَ کَالۡاَنۡعَامِ بَلۡ ہُمۡ اَضَلُّ18؎ کافر مثل جانور کے ہیں بلکہ ان سے بھی زیادہ گمراہ۔ مگر اس آیت میں اللہ تعالیٰ نے ان کو جانور بھی تسلیم نہیں کیا بلکہ فرمایا اَوَ مَنۡ کَانَ مَیۡتًا کیاوہ مردہ نہیں تھے۔
بس اب دعا کرو کہ اللہ تعالیٰ ہمارے ذِکر کو اپنی رحمت سے قبول فرمائے۔ ایک مجذوب بزرگ تھے وہ یہ دعا کرتے تھے کہ اے خدا!آپ کا نام بہت بڑا نام ہے، جتنا بڑا آپ کا نام ہے ، ہم غریبوں پر اتنی مہربانی فرما دیجیے۔ یااللہ! آپ بہت بڑے ہیں، آپ کا نام بھی بہت بڑا ہے، جتنا بڑا آپ کا نام ہے اختر پر ،اس کی اولاد و ذُرِّیات پر، اس کے دوستوں پر، اُن کی ذُرِّیات پر، سارے عالم کی پوری امتِ مسلمہ پر مہربانی فرما دیجیے۔ یا اللہ! سارے عالم کے مسلمانوں کو عافیتِ دارین نصیب فرما۔ اے اللہ! ہم سب پر، سارے عالم کے مسلمانوں پر رحم فرما دے، کافروں کو دولتِ ایمانی دے دے اور اختر کو اور جملہ اہل ایمان کو تقویٰ اور عافیت دارین نصیب فرمادے۔ چیونٹیوں پر مہربانی فرما دے بلوں میں، مچھلیوں پر رحم فرمادے سمندروں میں اور دریاؤں میں، پرندوں پر رحم فرمادے فضاؤں میں، اپنی رحمت کا غیر محدود سمندر ہم سب پر برسادے، اپنے نام پاک کے صدقہ میں ہم سب کی بگڑی بنادے۔ یااللہ! ہم میں سے جس کو جس گناہ کی عادت ہے اس کو اس سے پاک فرمادے۔ یااللہ! اپنی رحمت سے تقویٰ کی برکت سے ہماری غلامی کے سر پر اپنی دوستی کا تاج رکھ دے۔ ہم اپنی زندگی کو آپ کی نافرمانی میں بہت زیادہ گزارچکے ہیں مگر گناہوں میں سوائے پریشانی کے اور کچھ نہ ملا۔اے خدا! آپ اپنی رحمت سے ہم سب کو اپنے اولیاء اور دوستوں کی زندگی عطا فرما دے، تقویٰ کی حیات نصیب فرما دے، آمین۔
وَصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی خَیْرِ خَلْقِہٖ مُحَمَّدٍ وَّاٰلِہٖ وَصَحْبِہٖ اَجْمَعِیْنَ
بِرَحْمَتِکَ یَااَرْحَمَ الرَّاحِمِیْنَ
رَبِّ لَاتَجْعَلْنِیْ بِدُعَائِکَ شَقِیَّا
_____________________________________________
18؎ الاعراف:179