Deobandi Books

تعمیر کعبہ اور تعمیر قلب کا ربط

ہم نوٹ :

30 - 34
تو دوستو! آج تفسیر پر تقریر ہوگئی اور سیدنا ابراہیم علیہ السلام کا احسان بتایا گیا کہ وہ قیامت تک کے لیے ہمارے قلوب کے تزکیہ کے انتظام کی دعا مانگ گئے اور یہ اسی دعا  کی برکت ہے کہ آج بھی جو مشایخ اولیاء اﷲ جہاں بھی دین کا کام کرر ہے ہیں وہ آخر حضور صلی اﷲ علیہ وسلم ہی کی نیابت کے طور پر کام کر رہے ہیں۔
اب دعا کیجیے کہ اے خدا! آپ کے کلام کی اختر نے متقدمین و متأخرین مفسرین کی کتب کے حوالے سے جو تفسیر بیان کی اس میں میرے حسنِ تعبیر کی جو کوتاہیاں ہوئی ہوں اس کو معاف فرماتے ہوئے اپنی رحمت سے قبول فرما لیجیے اور اس وعظ کو قبول کر کے سننے والوں کو اور سنانے والے کو سب کو اپنا مقبول، اپنا محبوب فر ما لیجیے اور تقویٰ پر اور اپنی مرضی کی راہ پر ایسی استقامت دے دیجیے کہ ہم اپنی جان کو آپ پر فدا تو کردیں لیکن اے خدا! آپ کو ناراض کرنے کی جرأت نہ کریں۔ ہم سب کو ایسا ایمان، ایسا یقین نصیب فرما دیجیے، ایسا تقویٰ نصیب فر ما دیجیے اور اپنی ایسی محبت نصیب فرمادیجیے کہ ہم اپنی جان کو خوش کرنے کے لیے، اپنے دل کو خوش کر نے کے لیے آپ کو ناراض نہ کریں۔
اے خدا! ہماری جانوں کو، ہمارے قلوب کو اپنی ایسی محبت نصیب فرمائیے کہ ہم اپنی جان آپ پر فدا کردیں لیکن آپ کو ناخوش کر کے اپنے دل میں حرام خوشیوں کو در آمد نہ کریں۔ اے خدا! چھوٹا گناہ ہو یا بڑا گناہ ہو سب سے بچنے کی توفیق نصیب فرما کر تقویٰ پر استقامت نصیب فرمائیے اور ہم سب کو اِس جہاں میں ا ور اُس جہاں میں، دونوں جہاں میں عافیت کے ساتھ زندگی نصیب فرمائیے اور ایمان پر خاتمہ نصیب فرما کر، میدانِ محشر میں بے حساب مغفرت فرما کر، جنت میں اسی طرح اکٹھا فرمائیے جس طرح آپ کے نام پر یہاں یہ اجتماع اکٹھا ہے۔ اے خدا! تو علیم ہے اور گواہ ہے کہ ہماری آپس میں کوئی رشتہ داریاں نہیں ہیں، ہماری آپس میں کوئی تجارتیں نہیں ہیں، ہمارے وطن ایک نہیں ہیں، ہم یہاں صرف آپ کے نام پر جمع ہیں، پس ہمارے یہاں جمع ہونے کو اپنی رحمت سے قبول فرما لیجیے اور اپنے نام کی لاج رکھ لیجیے کہ آپ کا نام بہت بڑا نام ہے، جتنا بڑا آپ کا نام ہے اتنی ہم سب پرمہربانی فرمادیجیے اور ہم سب کو تقویٰ کی حیات نصیب فرما دیجیے، ہمارے دامنوں کی عزت اور آبرو
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 آیتِ شریفہ میں حضرت ابراہیم اور اسماعیل علیہما السلام کو ساتھ ساتھ بیان نہ کرنے کی وجہ 6 1
3 قلوبِ عارفین پر اﷲ تعالیٰ کی نئی نئی شانوں کا ظہور 8 1
4 سِیْمَا کی تفسیر 8 1
5 رَبَّنَا تَقَبَّلۡ مِنَّا الخ کی تفسیر میں دونوں پیغمبروں کی شانِ عبدیت 9 1
6 اخلاص صرف صحبتِ اہل اﷲ سے نصیب ہوتا ہے 10 1
7 رذائلِ نفسانیہ کے علاج کی اہمیت 11 1
8 آیتِ شریفہ میں اسمِ اعظم سَمِیۡعُ الۡعَلِیۡمُ نازل ہونے کا راز 13 1
9 گناہ سے بچنے کے لیے اسبابِ گناہ سے دوری ضروری ہے 17 1
10 عشقِ مجازی کے متعلق حضرت حکیم الامت کے تین قیمتی جملے 19 1
11 تعمیرِ کعبۂ قلب 22 1
12 تعمیرِ قلب کا مدار تزکیہ پر ہے اور تزکیہ کی تفسیر 24 1
13 تزکیہ کی پہلی تفسیر…قلوب کو عقائدِ باطلہ اور غیر اﷲ سے پاک کرنا 24 12
14 بدنظری کے منحوس اثرات کی مثال 26 12
15 تزکیہ کی دوسری تفسیر… نفوس کو اخلاقِ رذیلہ سے پاک کرنا 27 12
16 تزکیہ کی دوسری تفسیر… نفوس کو اخلاقِ رذیلہ سے پاک کرنا 27 12
17 تزکیہ کی تیسری تفسیر… اجسام کو نجاستوں اور بُرے اعمال سے پاک کرنا 27 12
18 عَزِیْزٌو حَکِیْمٌ کی تفسیر 27 1
Flag Counter