تعمیر کعبہ اور تعمیر قلب کا ربط |
ہم نوٹ : |
|
رکھ لیجیے۔اے خدا! ہماری جن بیٹیوں کے رشتے نہیں ہیں ان کے لیے اچھے رشتوں کا انتظام فرمادیجیے اور جن کی شادیاں ہوچکی ہیں ان کے شوہروں کو ان پر کریم، شفیق اور مہربان فرمادیجیے اور اے اﷲ! اگر بیٹیاں ستا رہی ہوں تو انہیں توفیق نصیب فرما ئیں کہ اپنے شوہروں کو راضی اور خوش رکھیں۔غرض یہ کہ عالم سے ظلم کو اٹھا لیجیے اور ہم سب کو اپنے اولیائے صدیقین کا وہ آخری مقام عطا فرمادیجیے جہاں ولایت ختم ہوتی ہے، آپ کریم ہیں اپنے کرم سے محض بدونِ استحقاق عطا فرما دیجئے، اﷲ! کسی ایک کو بھی محروم نہ فرما، اپنے جذب سے ہم سب کو اپنی طرف کھینچ لیجیے، اپنا بنا لیجیے، اپنی ولایت کے لیے ہمارے قلوب کو اور قوالب کو سب کو قبول فرما لیجیے۔ہم تھوڑے سے وقت میں زیادہ نہیں مانگ سکتے بس یہ عرض کرتے ہیں کہ اے خدا! جتنی بھلائیاں سرورِ عالم صلی اﷲ علیہ وسلم نے اپنی تئیس سالہ حیاتِ مبارکہ میں مانگی ہیں وہ ہمیں بھی عطا فرمادیجیے اور جتنی بُرائیوں سے پناہ مانگی ہے ہم سب کے حق میں بھی ان کی اس دعا کو قبول فرمالیجیے، تمام بھلائیاں نصیب فرما اور تمام بُرائیوں سے حفاظت فرما، آمین۔ اَللّٰھُمَّ اِنَّا نَسْئَلُکَ مِنْ خَیْرِ مَا سَئَلَکَ مِنْہُ نَبِیُّکَ مُحَمَّدٌ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ وَاَعُوْذُ بِکَ مِنْ شَرِّ مَا اسْتَعَاذَ مِنْہُ نَبِیُّکَ مُحَمَّدٌ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ وَاَنْتَ الْمُسْتَعَانُ وَعَلَیْکَ الْبَلَاغُ وَلَا حَوْلَ وَلَا قُوَّۃَ اِلَّابِاللہِ وَاٰخِرُ دَعْوَانَا اَنِ الْحَمْدُ لِلہِ رَبِّ الْعَالَمِیْنَ وَصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی خَیْرِخَلْقِہٖ مُحَمَّدٍ وَّعَلٰی اٰلِہٖ وَصَحْبِہٖ اَجْمَعِیْنَ بِرَحْمَتِکَ یَا اَرْحَمَ الرَّاحِمِیْنَ