Deobandi Books

تعمیر کعبہ اور تعمیر قلب کا ربط

ہم نوٹ :

11 - 34
جانِ جاناں کے نام پر تفسیرِ مظہری رکھ دیا۔ آج دنیا ان کی اس تواضع کی مداح ہے کہ اتنی بڑی کتاب لکھی اور اس میں اپنا نام تک نہیں آنے دیا۔ یہی تواضع تو ملتی ہے اﷲ والوں سے اور سارے عالم کو اپنی طرف کھینچ لیتی ہے کہ بڑے ہو کر بھی اپنے کو کچھ نہیں سمجھتے      ؎
قیامت ہے ترے عاشق  کا مجبورِ بیاں رہنا
سراپا داستاں ہوتے ہوئے بے داستاں رہنا
یعنی سب کچھ سینے میں لیے ہیں اور زبان خاموش ہے۔ کہتے ہیں کہ بھئی ہمارے پاس کیا ہے، کچھ نہیں ہے۔
تو دوستو! جب آپ کو تلاوت کی توفیق ہوجائے، داڑھی رکھنے کی توفیق ہو جائے، چلّہ لگانے کی توفیق ہوجائے غرض کسی بھی عبادت کی توفیق ہوجائے تو یہی دعا پڑھ لو رَبَّنَا تَقَبَّلۡ مِنَّااِنَّکَ اَنۡتَ السَّمِیۡعُ الۡعَلِیۡمُ سنتِ ابراہیم اور سنتِ اسماعیل ادا کرکے اپنی عبدیت اور بندگی کی اﷲ کے یہاں قبولیت کی رجسٹریشن کرالیجیے ورنہ اگر اکڑ آگئی تو پھر سمجھ لو کہ خطرہ ہے۔
رذائلِ نفسانیہ کے علاج کی اہمیت
اسی لیے مولانا رومی فرماتے ہیں کہ گیہوں کا انبار جمع کرنے سے زیادہ ضروری یہ ہے کہ چوہوں کا علاج بھی کرو نہیں تو سارا انبار جو جمع کیا ہے سب چوہے کھاجائیں گے     ؎
اوّل  اے  جاں  دفعِ  شرِِ موش   کن
بعد  از  یں  انباءِ    گندم   کوش    کن
شرِموش سے مراد چوہوں کا شر ہے۔ جلال الدین رومی فرماتے ہیں کہ اے میری جان! تو ذکر    و عبادت تو بہت کررہا ہے لیکن ذرا چوہے مار دوا بھی لے آؤ یعنی ایسا نہ ہو کہ شیطان ریا کا چوہا داخل کردے، دِکھاوے کا چوہا داخل کر دے، تکبر بڑائی کا چوہا داخل کر دے جو تمہاری ساری نیکیوں کو کھاجائے۔ اگر دل میں رائی کے برابر، مکھی کے سر کے برابر بھی بڑائی ہوگی تو قیامت کے دن اسے جنت کی خوشبو بھی نہیں ملے گی، تکبر کی بیماری ایٹم بم ہے، جیسے جاپان کا شہر ہیروشیما ایٹم بم سے تباہ ہوا تھا ایسے ہی تکبر عبادتوں کو ہیروشیما بنا دیتا ہے، جلا کے راکھ کر دیتا ہے۔
یہ بتائیے! اس مرض کا علاج ضروری ہے یا نہیں؟ جو کہتے ہیں کہ خانقاہوں کی کیا
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 آیتِ شریفہ میں حضرت ابراہیم اور اسماعیل علیہما السلام کو ساتھ ساتھ بیان نہ کرنے کی وجہ 6 1
3 قلوبِ عارفین پر اﷲ تعالیٰ کی نئی نئی شانوں کا ظہور 8 1
4 سِیْمَا کی تفسیر 8 1
5 رَبَّنَا تَقَبَّلۡ مِنَّا الخ کی تفسیر میں دونوں پیغمبروں کی شانِ عبدیت 9 1
6 اخلاص صرف صحبتِ اہل اﷲ سے نصیب ہوتا ہے 10 1
7 رذائلِ نفسانیہ کے علاج کی اہمیت 11 1
8 آیتِ شریفہ میں اسمِ اعظم سَمِیۡعُ الۡعَلِیۡمُ نازل ہونے کا راز 13 1
9 گناہ سے بچنے کے لیے اسبابِ گناہ سے دوری ضروری ہے 17 1
10 عشقِ مجازی کے متعلق حضرت حکیم الامت کے تین قیمتی جملے 19 1
11 تعمیرِ کعبۂ قلب 22 1
12 تعمیرِ قلب کا مدار تزکیہ پر ہے اور تزکیہ کی تفسیر 24 1
13 تزکیہ کی پہلی تفسیر…قلوب کو عقائدِ باطلہ اور غیر اﷲ سے پاک کرنا 24 12
14 بدنظری کے منحوس اثرات کی مثال 26 12
15 تزکیہ کی دوسری تفسیر… نفوس کو اخلاقِ رذیلہ سے پاک کرنا 27 12
16 تزکیہ کی دوسری تفسیر… نفوس کو اخلاقِ رذیلہ سے پاک کرنا 27 12
17 تزکیہ کی تیسری تفسیر… اجسام کو نجاستوں اور بُرے اعمال سے پاک کرنا 27 12
18 عَزِیْزٌو حَکِیْمٌ کی تفسیر 27 1
Flag Counter