Deobandi Books

تعمیر کعبہ اور تعمیر قلب کا ربط

ہم نوٹ :

6 - 34
تعمیرِ کعبہ اور تعمیرِ قلب کا ربط
(قرآنِ پاک کی روشنی میں)
اَلْحَمْدُلِلہِ وَکَفٰی وَسَلَامٌ عَلٰی عِبَادِہِ الَّذِیْنَ اصْطَفٰی  اَمَّا بَعْدُ
فَاَعُوْذُ بِاللہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ
 بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
وَ اِذۡ یَرۡفَعُ  اِبۡرٰہٖمُ  الۡقَوَاعِدَ مِنَ الۡبَیۡتِ وَ اِسۡمٰعِیۡلُ1 ؎
اﷲ سبحانہٗ و تعالیٰ ارشاد فرماتے ہیں کہ حضرت ابراہیم علیہ السلام اور حضرت اسماعیل علیہ السلام اﷲ پاک کے حکم سے تعمیرِ کعبہ میں مشغول تھے۔ کعبہ شریف کی تعمیر کی جو جگہ ہے یہ اﷲ تعالیٰ کی طرف سے متعین کی ہوئی ہے، ایسا نہیں ہے کہ جیسے ہم لوگ جہاں چاہتے ہیں مسجد بنا لیتے ہیں بلکہ حضرت جبرئیل علیہ السلام نے نشان لگا کر بتایا کہ اﷲ کا گھر یہاں بنانا چاہیے۔ اگر کعبہ شریف کی بالکل سیدھ میں نوّے ڈگری زاویہ پر خط کھینچا جائے تو ساتویں آسمان پر بالکل اسی جگہ فرشتوں کا کعبہ ہے جو پہلے ہی سے تھا جس کا نام بیت المعمور ہے، روزانہ ستّر ہزار فرشتے اس کا طواف کرتے ہیں اور پھر دوبارہ ان کو موقع نہیں ملتا، اندازہ لگائیے کہ کتنے زیادہ فرشتے ہیں۔
آیتِ شریفہ میں حضرت ابراہیم اور اسماعیل علیہما السلام کو ساتھ ساتھ بیان نہ کرنے کی وجہ
تو اﷲ سبحانہٗ و تعالیٰ سورۂ بقرہ میں ارشاد فرماتے ہیں:
_____________________________________________
1؎    البقرۃ:127
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 آیتِ شریفہ میں حضرت ابراہیم اور اسماعیل علیہما السلام کو ساتھ ساتھ بیان نہ کرنے کی وجہ 6 1
3 قلوبِ عارفین پر اﷲ تعالیٰ کی نئی نئی شانوں کا ظہور 8 1
4 سِیْمَا کی تفسیر 8 1
5 رَبَّنَا تَقَبَّلۡ مِنَّا الخ کی تفسیر میں دونوں پیغمبروں کی شانِ عبدیت 9 1
6 اخلاص صرف صحبتِ اہل اﷲ سے نصیب ہوتا ہے 10 1
7 رذائلِ نفسانیہ کے علاج کی اہمیت 11 1
8 آیتِ شریفہ میں اسمِ اعظم سَمِیۡعُ الۡعَلِیۡمُ نازل ہونے کا راز 13 1
9 گناہ سے بچنے کے لیے اسبابِ گناہ سے دوری ضروری ہے 17 1
10 عشقِ مجازی کے متعلق حضرت حکیم الامت کے تین قیمتی جملے 19 1
11 تعمیرِ کعبۂ قلب 22 1
12 تعمیرِ قلب کا مدار تزکیہ پر ہے اور تزکیہ کی تفسیر 24 1
13 تزکیہ کی پہلی تفسیر…قلوب کو عقائدِ باطلہ اور غیر اﷲ سے پاک کرنا 24 12
14 بدنظری کے منحوس اثرات کی مثال 26 12
15 تزکیہ کی دوسری تفسیر… نفوس کو اخلاقِ رذیلہ سے پاک کرنا 27 12
16 تزکیہ کی دوسری تفسیر… نفوس کو اخلاقِ رذیلہ سے پاک کرنا 27 12
17 تزکیہ کی تیسری تفسیر… اجسام کو نجاستوں اور بُرے اعمال سے پاک کرنا 27 12
18 عَزِیْزٌو حَکِیْمٌ کی تفسیر 27 1
Flag Counter