Deobandi Books

غم حسرت کی عظمت

ہم نوٹ :

34 - 34
اس وعظ كا تعارف
جس طرح اللہ تعالیٰ کی ذات بے مثل اور عظیم الشان ہے اسی طرح ان سے منسوب ہونے والی ہر چیز عظمت والی ہے۔ اللہ تعالیٰ سے منسوب ہونے کی وجہ سے کلام اللہ یعنی قرآن پاک کو وہ عظمت حاصل ہے کہ دنیا کا کوئی کلام اس کی برابری نہیں کرسکتا۔ اللہ کے لیے کیے جانے والے نیک عمل کا اجر و ثواب اسی لیے بے بہا ہوتا ہے کہ اس کی نسبت اللہ سے ہوگئی۔ یہی وجہ ہے کہ اللہ کے لیے گناہوں سے بچنے میں جو تکلیف اٹھائی تو اس تکلیف کی عظمتوں کے سامنے دنیا کی ساری راحتیں سرنگوں ہیں۔
شیخ العرب والعجم عارف باللہ مجددِ زمانہ حضرت اقدس مولانا شاہ حکیم محمد اختر صاحب رحمۃ اللہ علیہ نے اپنے وعظ ’’غم حسرت کی عظمت‘‘ میں ارشاد فرمایا ہے کہ اللہ کی راہ میں جس کسی نے غم اٹھاکر اپنی آدھی جان دی تو اللہ تعالیٰ اس غم کی برکت سے اس کو سینکڑوں جانیں عطا فرماتے ہیں اور اس پر بے شمار رحمتیں برسا دیتے ہیں۔
Flag Counter