Deobandi Books

غم حسرت کی عظمت

ہم نوٹ :

12 - 34
قیمت کا اندازہ کرلوکہ کس کی کیا قیمت ہے۔ دونوں جہاں بھی اﷲ تعالیٰ کی قیمت نہیں ہوسکتے کیوں کہ کہاں خالق اور کہاں مخلوق!
اﷲ تعالیٰ کے راستے کی ترقی کیا ہے؟
بعض لوگ چند رکعات نفل اور تھوڑی سی تسبیح پڑھ کر یہ سمجھتے ہیں کہ بس میں اللہ کے راستے کی منزلیں طے کرچکا ہوں جبکہ مولانا رومی فرماتے ہیں  ؎
اے  برادر  بے   نہایت  در  گہے   ست
ہرچہ  بروے  می  رسد  بروے  ما یئست
اے بھائی! اللہ کا راستہ غیر محدود ہے، ترقی کرتے جاؤ اور جس مقام پر اللہ پہنچادے، اللہ اپنی محبت اور قرب کا جو بھی اعلیٰ مقام ہم کو، آپ کو دے اس پر ٹھہرو مت، آگے بڑھو کیوں کہ حق تعالیٰ کی ذات غیر محدود ہے، جو سمجھتا ہے کہ اس مقام پر ہم کامیاب ہوگئے تو سمجھ لو کہ وہ وہیں گر گیا، ناکام ہوگیا، مرتے دم تک ترقی کرتے رہو اور کیسے ترقی کرو؟ کیفیات میں ترقی کرو۔ یہ مطلب نہیں کہ آپ چھ رکعات اوّابین، دورکعات اشراق یا تہجد پڑھتے ہیں یا ایک پارہ تلاوت کرتے ہیں تو اب دس پارہ تلاوت کریں، بیس رکعات تہجد پڑھیں۔ نہیں! بلکہ عبادت کی مقدار چاہے کم ہو مگر اس میں کیفیت بڑھاتے جاؤ، اخلاص بڑھاتے جاؤ، دردِ دل میں اضافہ کرتے جاؤ۔ جو اللہ حضرت ابو بکر صدیق کی زبانِ مبارک سے نکلتا تھا وہی اللہ ہم بھی کہتے ہیں لیکن جس کیفیت اور جس مقامِ قربِ الٰہی سے صدیق اکبررضی اللہ عنہ اللہ کہتے تھے کیا اُس مقامِ قربِ الٰہی سے ہم اللہ کہہ سکتے ہیں؟
صحبتِ اہل اﷲ کی کیفیت کی مثال
کیفِ ایمانی روحانی رفتار بڑھا دیتا ہے۔ بتاؤ! ریل گاڑی میں زیادہ لوہا ہے یا ہوائی جہاز میں؟ مقدار میں وزنی کون سی چیز ہے ریل گاڑی یا ہوائی جہاز؟ ہوائی جہاز وزن میں کم ہے، مقدار میں کم ہے ریل گاڑی کے مقابلے میں اس کے اندر زیادہ میٹیریل نہیں ہے، زیادہ لوہا نہیں ہے مگر اسٹیم زیادہ ہے اور کیفیت اتنی تیز ہے کہ چار گھنٹے میں جدّہ پہنچا دیتا ہے۔ اگر اللہ تعالیٰ آپ کے
Flag Counter