Deobandi Books

غم حسرت کی عظمت

ہم نوٹ :

6 - 34
غمِ حسرت کی عظمت
اَلْحَمْدُ لِلہِ نَحْمَدُہٗ وَنَسْتَعِیْنُہٗ وَنَسْتَغْفِرُہٗ وَنُؤْمِنُ بِہٖ وَنَتَوَکَّلُ عَلَیْہِ وَنَعُوْذُ بِاللہِ مِنْ شُرُوْرِ اَنْفُسِنَا وَمِنْ سَیِّئَاتِ اَعْمَالِنَا مَنْ یَّھْدِہِ اللہُ فَلَا مُضِلَّ لَہٗ وَمَنْ یُّضْلِلْہُ فَلَاہَادِیَ لَہٗ وَنَشْہَدُ اَنْ لَّا اِلٰہَ اِلَّا اللہُ وَحْدَہٗ لَاشَرِیْکَ لَہٗ وَنَشْہَدُ اَنَّ سَیِّدَنَا وَمَوْلَا نَا مُحَمَّدًا عَبْدُہٗ وَرَسُوْلُہٗ اَمَّا بَعْدُ
فَاَعُوْذُ بِاللہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ
 بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
وَ الَّذِیۡنَ اٰمَنُوۡۤا اَشَدُّ حُبًّا  لِّلہِوَقَالَ رَسُوْلُ اللہِ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ
اَللّٰھُمَّ اِنّیْ اَسْاَلُکَ حُبَّکَ وَحُبَّ مَنْ یُّحِبُّکَ وَحُبَّ عَمَلٍ یُّبَلِّغُنِیْ إِلٰی حُبِّکَ2؎
دینی مجلس میں کیا نیت ہونی چاہیے؟
یہ جو دینی اجتماع ہے اس میں شریک ہونے کے لیے کیا نیت ہونی چاہیے؟ اگر صرف وعظ سننے کی نیت ہے تو یہ نیت اچھی تو ہے لیکن زیادہ مفید نہیں ہے۔ یہاں تشریف لانے کے لیے گھر سے چلتے وقت یہ نیت کریں کہ ہم اللہ تعالیٰ کے نیک بندوں سے ملاقات کرنے جارہے ہیں۔ یہ جتنا مجمع ہے اس کو آپ یہ سمجھیے کہ یہ سب ہم سے اچھے اور نیک ہیں، ہرشخص دوسروں کو یہی سمجھے اور میں یہ سمجھوں کہ اللہ تعالیٰ کے نیک بندے جو تشریف لارہے ہیں ان کی صحبت مجھے نصیب ہوگی۔ تو دین کے اجتماع میں شریک ہوتے وقت یہ نیت کریں کہ جتنے نیک بندے آئیں گے ہمیں ان کی صحبت ملے گی اور ان کے ساتھ ملاقاتیں ہوں گی۔
_____________________________________________
1؎    البقرۃ:165جامع الترمذی: 187/2، باب من ابواب جامع الدعوات،ایج ایم سعید
Flag Counter