Deobandi Books

غم حسرت کی عظمت

ہم نوٹ :

21 - 34
کی محبت کے آگے ساری کائنات کو کچھ نہیں سمجھتے، چاہو تو اﷲ والوں کا امتحان کر کے دیکھ لو ، ان کو تنہائی میں ایک کروڑ روپیہ دو اور کہہ دو کہ یہ ناجائز ہے ، رشوت کی آمدنی ہے ، اگر وہ  اﷲ والا ہو گا تو کہے گا:
اِنِّیۡۤ  اَخَافُ اللہَ  رَبَّ الۡعٰلَمِیۡنَ5؎
 اِنِّیۡ ذَاہِبٌ  اِلٰی رَبِّیۡ سَیَہۡدِیۡنِ6؎
میں اﷲ کی طرف بھاگتا ہوں میرے نزدیک یہ مال و دولت پیشاب و پاخانے سے بھی بد تر ہے، اپنی رشوت کی یہ آمدنی لے جاؤ۔
بناوٹی اور جعلی اﷲ والوں کا حال
اگر کچا کباب ہے تو کیا کہے گا؟ سن لو وہ بھی بتائے دیتا ہوں۔ وہ کہے گا کہ ہم تمہارے لیے زندگی بھر دعا کریں گے لیکن اس بات کا کسی سے ذکر نہ کرنا کسی کو بتانا مت کیوں کہ میری انسلٹ (INSULT) ہو جائے گی اور لوگ مجھ کو حقیر نظروں سے دیکھیں گے لیکن رقم دینے والا بھی کہتا ہے کہ اس نالائق سے کیا دعا کرائیں۔ بتاؤ! ایسے آدمی سے کوئی دعا کرائے گا؟ اسی طرح سمجھ لو کہ جو شخص ایک مرتبہ نظر خراب کرتا ہے یا بد فعلی کرتا ہے پھر وہ لڑکا اس سے کبھی دعا نہیں کراتا، وہ ساری زندگی اس کو ذلیل و حقیر سمجھتا ہے اور اﷲ تعالیٰ کا عذاب اس کو ہوتا ہے۔ یہ بات حضرت تھانوی رحمۃ اﷲ علیہ فرماتے ہیں کہ جو اﷲ کو چھوڑ کر غیر اﷲ سے دل لگاتا ہے اس پر قیامت تک کے لیے ذلت کی مار قائم ہو جاتی ہے۔
بارگاہِ حق میں اﷲ والوں کی مناجات اورآہ و فغاں
تو اﷲ والا حرام مال کے لیے کیا کہے گا؟ کہ کروڑ کیا رکھتے ہو سلطنت بھی لا کر رکھ دو تو ہم کو کہاں فرصت ہے کہ اس کی طرف آنکھ اٹھا کر بھی دیکھیں۔ اﷲکے اس خاص تعلق کو 
_____________________________________________
5؎    الحشر  :   16الصّٰٓفّٰت   : 99
Flag Counter