Deobandi Books

غم حسرت کی عظمت

ہم نوٹ :

30 - 34
اس دعا میں یہ بھی شامل ہے کہ اے اﷲ ! ان اعمال سے پناہ نصیب فرمائیں جو آپ کی محبت کو خاک میں ڈال دیتے ہیں، پاش پاش کر دیتے ہیں۔ اے اﷲ ! آپ ہمیں اپنی اتنی محبت دے دیجیے کہ آپ ہماری جان سے زیادہ ہمیں پیارے ہو جائیں، اہل و عیال سے زیادہ پیارے ہو جائیں اور شدید پیاس میں ٹھنڈے پانی سے جو مزہ آتا ہے اے اﷲ! ہم کو اپنی محبت کا اس سے بڑھ کر مزہ عطا فرمادیجیے۔
اب دعا کیجیے کہ اﷲ تعالیٰ ہم سب کو ایسا ایمان ، ایسا یقین عطا فرمائے کہ ہم اپنی زندگی کی ہر سانس کو آپ پر فدا کر دیں اور ایک سانس بھی آپ کو ناراض نہ کریں ، یا اﷲ!   ہم کو اپنی ایسی محبت نصیب فرما۔ یا اﷲ! آپ کریم ہیں اور کریم اسے کہتے ہیں جو نالائقوں پر  بھی مہربانی کر دے لہٰذا اے خدا!آپ کو کریم سمجھ کر ہم نا اہل آپ سے آپ کی محبت و ایمان و یقین کا ایک ذرّہ مانگتے ہیں، اپنے بچوں کے لیے بھی، اپنے گھر والوں کے لیے بھی اور سارے دوستوں کے لیے بھی۔ یا اﷲ! جو لوگ بیمار ہیں ،ہسپتالوں میں پڑے ہیں سب مسلمانوں کو شفا عطا فرمادیجیے اور کینسر، فالج، لقوہ تمام بیماریوں سے ہم سب کی حفاظت فرما۔ یا اﷲ! سلامتئ اعضا اور سلامتئ ایمان کے ساتھ ہمیں زندہ رکھیے اور سلامتئ اعضا اور سلامتی ٔ ایمان کے ساتھ دنیا سے اٹھائیے، آمین۔
وَ اٰخِرُ دَعْوَانَا اَنِ الْحَمْدُ لِلہِ رَبِّ الْعَالَمِیْنَ
وَصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی خَیْرِخَلْقِہٖ مُحَمَّدٍ وَّاٰلِہٖ  وَصَحْبِہٖ اَجْمَعِیْنَ
بِرَحْمَتِکَ یَااَرْحَمَ الرَّاحِمِیْنَ
Flag Counter