Deobandi Books

غم حسرت کی عظمت

ہم نوٹ :

19 - 34
سےخواہش کو روکااور اپنے مولیٰ کی یاد میں جان کی بازی لگا دی تو کیا ہوگا؟ اﷲ تعالیٰ اس کے بدلے بے شمار غیر محدود حلال خوشیاں دیتے ہیں ، اس کا نام حدیث شریف میں حلاوتِ ایمانی آیا ہے یعنی ایمان کی مٹھاس۔ آپ بتائیے کہ نفس دشمن اور ہگنے موتنے اور قبرستان کے اندر سڑنے گلنے والی لاشوں کی خوشیاں زیادہ بہتر ہیں یا اﷲ تعالیٰ کی خوشی اور قرب کی لذتیں؟ اور حلاوتِ ایمانی کاکیا مقام ہے خود فیصلہ کر لو، آخر اﷲ تعالیٰ نے عقل دی ہے جانور تو نہیں بنایا۔
آپ لوگ اﷲ کے قرب کی خوشبو، اﷲ کی محبت کی خوشبو چاہتے ہیں یا نہیں؟ بولو بھئی! تو آج سے عہد کر لیجیے کہ جب سڑکوں پر عورتیں نظر آئیں یا کوئی لڑکا نظر آئے یا کوئی بُری خواہش پیدا ہو یا شادی بیاہ کی تمام نا جائز رسمیں ہوں جہاں گناہ ہوتا ہو، جہاں مووی بنتی ہو، جہاں ٹی وی ہو، جہاں بے پردہ عورتوں اور مردوں کا اختلاط ہوتا ہو ایسی جگہ جانا حرام ہے ، رشتے کٹ جائیں تو کٹ جانے دو،آپ کے لیے اﷲ کا رشتہ مفید ہوگا، قیامت کے دن یہ لوگ ہمارے کچھ کام نہیں آئیں گے اور یہ دنیا میں بھی ہم کو نقصان نہیں پہنچا سکتے ان شاء اﷲ تعالیٰ۔ شیطان خواہ مخواہ ڈراتا ہے کہ اگر ہم ان کی ناجائز مجلسوں میں شریک نہیں ہوں گے تو ہماری شادی بیاہ میں کون آئے گا، وہ سب بھی تمہیں چھوڑدیں گے۔ ارے! اگر اﷲ کے لیے سب چھوڑ بھی دیں تو کچھ پرواہ نہیں     ؎
مجھے دوست چھوڑ دیں سب کوئی مہرباں نہ  پوچھے
مجھے میرا رب  ہے کافی مجھے  کُل  جہاں  نہ  پوچھے
سارا    جہاں   خلاف   ہو  پروا   نہ  چاہیے
پیشِ  نظر   تو    مرضی   جانا نہ   چاہیے
پھراس نظر سے  جانچ  کے تو  کر  یہ فیصلہ
کیا کیا  تو  کرنا   چاہیے کیا  کیا  نہ  چاہیے
کیا اﷲ آپ کے لیے کافی نہیں ہے؟ لہٰذا اﷲ کے خوف سے بُری خواہشات کو چھوڑ کر اس غم کو برداشت کر لیجیے۔ اﷲ کی نافرمانی اور گناہ چھوڑنے سے دل کو اور نفس کو جو غم ہوتا ہے  اسی غم سے اﷲ کی محبت کا کباب پکتا ہے اور خوشبودار ہوتا ہے۔
Flag Counter