Deobandi Books

دستک آہ و فغاں

ہم نوٹ :

23 - 34
مشکوٰۃ شریف کی حدیث ہے اور حضرت عبداﷲ ابنِ عباس رضی اﷲ تعالیٰ عنہما راوی ہیں کہ حضور صلی اﷲ تعالیٰ علیہ وسلم ارشاد فرماتے ہیں کہ مظلوم کی بد دعا سے بچنا چاہیے کیوں کہ وہ فوراً قبول ہوجاتی ہے۔ لہٰذا کسی پر ظلم نہ کرو۔
 بخاری شریف کی حدیث ہے کہ ایک بدکار عورت نے دیکھا کہ ایک کتا پیاس سے مررہا تھا، قریب ہی ایک کنواں تھا،مگر اس میں رسی یا ڈول نہیں تھا:
 فَنَزَعَتْ خُفَّہَا فَاَوْثَقَتْہُ بِخِمَارِہَا فَنَزَعَتْ لَہٗ مِنَ الْمَاءِ فَغُفِرَتْ لَہَا بِذٰلِکَ7؎
اس عورت نے اپنا موزہ نکالا، پھر اسے اپنے دوپٹے سے باندھ کر کنویں میں ڈالا اور اس میں پانی بھر کر کتے کو پلایا جس سے وہ زندہ ہوگیا۔ حضور صلی اﷲ تعالیٰ علیہ وسلم فرماتے ہیں: اِس عمل سے اُس بدکار عورت کی مغفرت ہوگئی۔ دیکھو! ایک کتے کو خوش کرنے پر، اﷲ کی مخلوق کے ساتھ اچھے اخلاق پر اس کی مغفرت ہوگئی۔ آج ہمارا اپنے مسلمان بھائیوں سے کیا معاملہ ہے؟ کتے کو پانی پلانے سے تو وہ بدکار عورت جنتی ہوگئی اور ہم اپنی بیویوں کو ستا رہے ہیں۔ بیویاں شوہروں کو ستا رہی ہیں۔مسلمان بھائی دوسرے بھائی سے لڑرہا ہے۔ کیا حال ہے ہمارا؟ اس کا خاص خیال رکھوکہ کسی پر بھی ظلم نہ کرو۔ میں اپنے دوستوں سے بار بار کہتا ہوں کہ نہ شوہر عورت پر ظلم کرے، نہ عورت اپنے شوہر پر ظلم کرے حتیٰ کہ چیونٹیوں پر بھی ظلم نہ کرو، دیکھ کر چلو کہ کوئی چیونٹی میرے پیر کے نیچے تو نہیں آرہی ہے، جان بوجھ کر کسی چیونٹی پر پاؤں نہ رکھو۔ شیخ سعدی شیرازی رحمۃ اﷲ علیہ فرماتے ہیں کہ جب انسان کسی چیونٹی پر پیر رکھتا ہے، تو اس کا وہی حال ہوتا ہے جو ہاتھی کے پیر رکھنے سے انسان کا ہوتا ہے۔تو میں عرض کررہا تھا کہ حضور صلی اﷲ علیہ وسلم فرماتے ہیں کہ اﷲ تعالیٰ پانچ قسم کی دعائیں رد نہیں فرماتے، ایک مظلوم کی دعا رد نہیں فرماتے، دوسرے حاجی کی دعا رد نہیں ہوتی جب تک کہ وہ گھر واپس نہیں آجاتا۔
فرض حج نہ کرنے پر وعید
یہاں یہ بات بتانا ضروری ہے کہ بعض لوگوں پر حج فرض ہوتا ہے، لیکن وہ اسے ادا
_____________________________________________
7؎  صحیح البخاری:467/1(3332)، باب اذا وقع الذباب فی شراب،المکتبۃ المظہریۃ
Flag Counter