Deobandi Books

دستک آہ و فغاں

ہم نوٹ :

16 - 34
ان شاء اﷲمحرومی نہیں رہے گی، غیب سے انتظام ہوگا۔ جب اﷲ تعالیٰ دنیاوی حلال نعمتوں کی دعائیں رد نہیں فرماتے تو جو خدا سے خدا کو مانگتا ہے اسے اﷲ تعالیٰ کیسے محروم رکھیں گے؟حکیم الامت مجدد الملت مولانا اشرف علی تھانوی نور اﷲ مرقدہٗ فرماتے ہیں کہ خدا کی قسم! روئے زمین پر اﷲ کا کوئی عاشق ایسا نہیں ہوا کہ جس کو خدا نہ ملا ہو۔ اس کے بعد یہ شعر پڑھا؎
عاشق   کہ  شد    کہ   یار  بحالش  نظر   نہ  کرد
اے  خواجہ  درد  نیست  وگرنہ  طبیب  ہست
دنیا میں اﷲ کا ایسا کوئی عاشق نہیں گزرا جس پر اﷲ نے نظر ِرحمت نہ فرمائی ہو۔اے خواجہ! تمہیں خدا کی محبت کا درد نہیں ہے، تمہیں بیوی کا درد ہے، اولاد کا درد ہے، فیکٹری کا درد ہے، کارخانے کا درد ہے، مال دار بننے کا درد ہے، ساری دنیا کی نعمتوں کا درد ہے، اگر نہیں ہے تو نعمتیں دینے والے اﷲ کی محبت کا درد نہیں ہے، نعمت دینے والے کی محبت کا خیال اور فکر جیسی ہونی چاہیے ویسی نہیں ہے۔ مولانا رومی رحمۃ اﷲ علیہ نے بڑے درد سے فرمایا؎
اے کہ صبرت نیست از فرزند  و  زن
صبر  چوں   داری  ز  ربِّ  ذو المنن
اے دنیا والو! تمہاری بیوی اگر کہیں چلی جاتی ہے، بچے کہیں چلے جاتے ہیں تو تم روتے ہو، تارے گنتے ہو، لوگوں سے دعائیں کراتے ہو کہ دعا کرو کہ ہماری بیوی جلد آجائے، ہمارے بچے جلد آجائیں،تو تمہیں اولاد اور بیوی پر صبر نہیں ہے،لیکن اﷲ تعالیٰ کی جدائی پر تمہیں کیسےصبرآجاتا ہے؟ شاندار چائے نہیں ملتی تو بے چین ہوجاتے ہو، کہتے ہو کہ چائے بَڑھیا نہیں تھی، آج مزہ نہیں آیا۔دنیا کی تو تمام نعمتیں اچھی ہوں، چائے بھی بڑھیا ہو، شکر بھی مناسب ہو، رنگ بھی شاندار ہو ،لیکن اﷲ تعالیٰ کی عبادت کرنے اور ان کا نام لینے کے لیے منہ سوکھ جاتا ہے کہ صاحب وقت نہیں ملتا۔
کافروں کی ایک علامت 
جو شخص اﷲ کے نام کے بغیر زندہ رہتا ہے، میں اس کے لیے اتنا ہی کہتا ہوں کہ خدا ہمارے اور اس کے حال پر رحمت نازل فرمائے۔یہ بڑی خطرناک چیز ہے اور کافروں کی علامت
Flag Counter