Deobandi Books

ولی اللہ بننے کے پانچ نسخے

ہم نوٹ :

8 - 26
اے لوگو! سن لو اللہ ہی کے ذکر سے تم کو اطمینان اور چین ملے گا، اس کو چھوڑ کر کہاں حرام لذت تلاش کرتے ہو؟ کب تک پلید رہوگے، کب تک لید کے مقامات پر عاشق رہوگے؟ کچھ حیا اور شرم کرو۔ خطرے کی گھنٹی بج چکی،بال سفید ہوگئے۔ یہ دلیل ہے کہ اب تمہیں ڈیپارچر (Departure) کے لیے تیار ہوجانا چاہیے۔
مولانا رومی رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں: جب کھیت میں غلّہ پک جائے اور سفید ہوجائے تو سمجھ لو اب یہ غلّہ کھیت میں رہنے نہیں دیا جائے گا۔ اب اس کا مالک اپنے کھلیان میں لے جائے گا۔ جب بال سفید ہوگئے تو اب کیا ماضی کی داستان اپنے دل میں دہراتے ہو۔ دل بھی تو پابند ہے میری بندگی کا۔ جبکہ تم میرے بندے ہو تو تمہارا دل میرا بندہ نہیں ہے؟ تم بِجَمِیْعِ اَجْزَائِہٖ میرے بندے ہو،پھرآدابِ بندگی کیوں نہیں بجالاتے؟اپنےقلب کو میری فرماں برداری میں کیوں مست نہیں رکھتے؟ میرے بن جاؤ، پھر دیکھو لذتِ دو جہاں سے بڑھ کرمزہ پاؤگے۔اللہ اللہ ہے،بہت بڑا، بہت پیارا مالک ہے جو لیلاؤں کو نمک دیتا ہے۔ اگرلذتِ دو جہاں سے زیادہ مزہ چاہتے ہو تو اللہ کو دل میں حاصل کرلو  ؎
وہ  شاہِ  دو  جہاں  جس  دل  میں  آئے
مزے دونوں جہاں سے  بڑھ کے  پائے
یہ اختر کا شعر ہے جو اس وقت آپ سے خطاب کررہا ہے؎
ارے یارو جو خالق ہو شکر   کا
جمالِ  شمس  کا   نورِ   قمر     کا
نہ لذت پوچھ پھر ذکر خدا   کی
حلاوت  نامِ  پاک  کبریا   کی
ورنہ مرنے کے بعد پچھتاؤگے۔ واللہ! کہتا ہوں خاص کر ان دوستوں سے جو رات دن اس فقیر کے ساتھ ہیں کہ جلد جست لگاؤ، ہمت مردانہ استعمال کرو؎
بلبل نے کہا عشق میں غم کھانا  چاہیے
پروانہ بولا عشق  میں جل جانا  چاہیے
Flag Counter