Deobandi Books

ولی اللہ بننے کے پانچ نسخے

ہم نوٹ :

7 - 26
نہیں؟ جب ایک پیالی چائے مزاج بدل سکتی ہےتو کیا اللہ والوں کی صحبت سے مزاج نہیں بدلے گا۔ اگر اللہ والوں کے ساتھ رہ کر بھی مزاج نہیں بدلا تو یہ شخص چور ہے۔ یہ بظاہر بھنگی پاڑے سے نکل آیا اور پھولوں میں رہتا ہے لیکن کبھی کبھی بھنگی پاڑے سے پاخانے کی ڈبیہ لاکر سونگھتا رہتا ہے۔ یہ خفیہ طور پر کسی گناہ میں مبتلا ہے۔ یا تو اس کی آنکھیں پلید ہیں اور یہ حسینو ں کو تاک جھانک کرتا ہے یا پھر اس کا قلب پلید ہے کہ گندے خیالات پکاتا ہےا ور تنہائیوں میں چادر اوڑھے ہوئے، ہاتھ میں تسبیح لیے ہوئے ماضی کے گناہوں کا تصور کرتا ہے اور کالج کے فرسٹ ایئر (1st Year) کے ایئر(year)یاد کرتا ہے، اسی لیے اللہ تعالیٰ نے دونوں کو حرام فرمایا اور اس پر قرآنِ پاک کی آیت کا استدلال ہےکہ:
یَعۡلَمُ خَآئِنَۃَ  الۡاَعۡیُنِ وَ مَا تُخۡفِی الصُّدُوۡرُ1؎
اللہ تعالیٰ تمہاری آنکھوں کی چوریوں سے باخبر ہے اور جو کچھ تم اپنے سینو ں میں چھپاتے ہو، جو گندے خیالات پکاتے ہو اس سے بھی اللہ باخبر ہے۔ جب تم دل میں ماضی کے گناہوں کا تصور کرتے ہو اس وقت میں تمہیں کہاں یاد رہتا ہوں۔ حرام لذت لینے والو! ذرا ہوشیار ہوجاؤ۔تم صاحبِ نسبت بنتے ہو، یہ کیسی نسبت ہے کہ اللہ تم کو یاد بھی نہیں آتا کہ میں کیا سوچ رہا ہوں۔ گناہ کی گٹرلائنوں میں جانے کا سوچنے سے بھی دل گندا ہوجاتا ہے، اس لیے اللہ تعالیٰ کے بن کر دیکھو۔ واللہ! اختر قسم کھاکر کہتا ہے کہ اگر دونوں جہاں سے بڑھ کر لذت نہ پاؤ تو کہنااختر جھوٹا ہے،اور اگر اللہ والا نہیں بننا ہے تو میرا ساتھ بھی چھوڑ دو،مت رہو میرے ساتھ۔اللہ کی ذات رشکِ دو جہاں ہے، دونوں جہاں کی لذتوں سے زیادہ غیرمحدود لذت اللہ کے نام میں ہے۔اللہ کا نام رس ملائی رکھتا ہے،دونوں جہاں کی مٹھائی رکھتا ہے کیوں کہ اللہ تعالیٰ خالق لذاتِ دو جہاں ہے، خالق لذاتِ کائنات ہے۔ جو لذاتِ دو جہاں کا خالق ہے تو خود اس کا نام کیسا ہوگا؟جس کے نام سے دل کو چین ملتا ہے اس کامسمٰی کیسا ہوگا؟جس کا ذکراطمینانِ قلب کا  ضامن ہے۔
اَلَا بِذِکۡرِ اللہِ تَطۡمَئِنُّ الۡقُلُوۡبُ2؎
_____________________________________________
1؎     المؤمن:  19الرعد:28
Flag Counter