Deobandi Books

ولی اللہ بننے کے پانچ نسخے

ہم نوٹ :

23 - 26
ہوں کہ اس دن کھانا مت کھاؤ، بغیر کھائے سوجاؤ۔ کچھ غیرت کرو شیخ کی بات پر۔ ایک وقت نفس کو فاقہ کراؤ۔ یہ نفس بغیر سزا کے صحیح نہیں ہوتا۔ اس کا کورٹ مارشل کرنا پڑتا ہے، مگر روح کو چیف ایگزیکٹو بننا پڑتا ہے۔ روح کا بھی یہ مقام ہونا چاہیے کہ نفس کو سزا دینے کی طاقت رکھے، روحانیت اتنی قوی ہونی چاہیے۔
۳) گناہوں سے محافظت
بابِ مفاعلت کیوں استعمال کررہا ہوں کہ بابِ مفاعلت میں فعل دونوں طرف سے ہوتا ہے۔ جیسے مقاتلہ میں قتال دونوں طرف سے ہوتا ہے تو محافظت کے معنیٰ یہ ہوئے کہ آپ گناہ سے اپنے کو دور رکھیے اور گناہ کو بھی اپنے سے دور رکھیے، بھا گیےبھی اور بھگائیے بھی، تب محافظت ہوگی۔ بھاگو اور بھگاؤ۔ معشوقوں کو اپنے سے بھگاؤ اور خود معشوقوں سے بھاگو کیوں کہ بعض معشوق ایسے ہیں کہ جس رفتار سے آپ بھاگیں گے وہ اپنی تھوڑی سی اسپیڈ بڑھاکر آپ کو دبوچ لیں گے۔ پھر آپ ایک نئے صوبے دبوچستان پہنچ جائیں گے جہاں عاشق معشوق کو دبوچ لیتے ہیں، لہٰذا اتنا تیز بھاگو کہ فرار میں معشوق کی اسپیڈ آپ کو نہ پاسکے۔ اپنی جان کی بازی لگادو، پھر اللہ تعالیٰ کی مدد آجائے گی۔ اللہ اس دبوچیا یعنی دبوچنے والے کو خود بھگادیں گے۔ خوب سمجھ لو کہ گناہ سے خود بھاگو اور گناہ کو بھگاؤ۔ اگر آپ کے کمرے میں کوئی معشوق آجاتا ہے تو آپ اس کو کمرے سے بھگادیجیے اور صاف کہہ دیجیے کہ آپ میرے ایمان کے لیے مضر ہیں،آپ کہیں دور جاکر بیٹھیے۔ اگر اس کو دعا تعویذ چاہیے تو کسی اور کے ذریعے بھجوادیجیے، آپ بیچ میں کوئی رابطہ بنالیجیےیا کہیے کہ کسی کو بھیج دیجیے میں اس کوتعویذ دے دوں گا، آپ کے خط کا جواب لکھ دوں گا وہاں جاکر پڑھ لینا۔ اس میں بھاگنا بھی ہے بھگانا بھی ہے، بھاگو اور بھگاؤ، جاگو اور جگاؤ۔
۴) اسبابِ گناہ سے مباعدت
گناہ کے جو اسباب ہیں ان سے آپ دور رہیے اور ان کو دور رکھیے مثلاً لڑکیاں پی اے (P.A) مت رکھو ورنہ بے پیے ہر وقت پیے رہوگے۔ دنیا کا نقصان برداشت کرلو لیکن اللہ کو ناراض نہ کرو۔ یہ نہ سوچو کہ اگر اپنے جنرل اسٹور میں لڑکیاں رکھیں گے تو لڑکیوں کی وجہ سے گاہک زیادہ آئیں گے۔ دنیا تو ملے گی مگر مولیٰ نہیں ملے گا۔ دنیا تو ایک دن لات مارے گی اور قبر
Flag Counter