Deobandi Books

ولی اللہ بننے کے پانچ نسخے

ہم نوٹ :

25 - 26
۵) طریق سنت پر مواظبت
حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے طریق سنت پر قائم رہنا، یہ شریعت و طریقت کی جان ہے اور اللہ تعالیٰ کا پیارا بننے کا قریب ترین راستہ ہے۔ اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں:
قُلۡ  اِنۡ کُنۡتُمۡ تُحِبُّوۡنَ اللہَ فَاتَّبِعُوۡنِیۡ یُحۡبِبۡکُمُ اللہُ5 ؎
اے نبی! آپ اعلان کردیجیے کہ اگر تم اللہ سے محبت کرتے ہو تو میری چلن چلو، اللہ تم کو پیار کرلے گا۔ میں اللہ کا ایسا پیارا ہوں کہ جو میری چلن چلتا ہے اللہ اس کو بھی اپنا پیارا بنالیتا ہے۔ میرے دو شعر ہیں؎
اگر  اتباعِ  سنت   نبوی   کا   ہو   چلن
رفتار  سے  پوچھے  کوئی  رفتار   کا   عالَم
نقشِ قدم نبی کے ہیں  جنت  کے   راستے
اللہ   سے  ملاتے  ہیں       سنت کے  راستے
خانقاہ سے میرا رسالہ مفت ملتا ہے ’’پیارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی پیاری سنتیں‘‘۔اس کو حاصل کرو اور اس پر عمل کرو۔ اگر مفت میں بھی نہ پیو تو کیا بات ہے۔ انگریزوں نے تو      چائے مفت کی پلائی، تم نے خوب پی یہاں تک کہ اب خرید کے پیتے ہو اور میں مفت کی پلارہا ہوں تو میری مفت والی بھی نہیں پیتے۔ بس میری تقریر ختم۔ یہ پانچ باتیں یاد کرلیجیے۔ یہ      ان شاء اللہ تعالیٰ آپ کو ولی اللہ بنادیں گی اور جلد بنادیں گی اور نہایت اعلیٰ درجے کا ولی اللہ بنانے کی یہ پانچ باتیں ضمانت ہیں، ان شاء اللہ تعالیٰ۔ اللہ تعالیٰ عمل کی توفیق نصیب فرمائے۔
  آمین یا ربّ العالمین......!
وَاٰخِرُ دَعْوَانَا اَنِ الْحَمْدُ لِلہِ رَبِّ الْعَالَمِیْنَ
وَصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی خَیْرِ خَلْقِہٖ مُحَمَّدٍ وَّاٰلِہٖ وَصَحْبِہٖ اَجْمَعِیْنَ
  بِرَحْمَتِکَ یَااَرْحَمَ الرَّاحِمِیْنَ 
_____________________________________________
5؎  اٰل عمرٰن:31
Flag Counter