Deobandi Books

اہل اللہ کی شان استغناء

ہم نوٹ :

34 - 34
اس وعظ کا تعارف
احادیث مبارکہ کی رُو سے علماء کرام نائبِ رسول ہیں۔ اسلام آج تک جو اپنی صحیح حالت میں زندہ و تابندہ ہے اس کی بڑی وجہ دینی مدارس کا قیام ہے۔ مدارس دینیہ اسلام کے قلعے ہیں، جو امت ان مدارس کا انتظام اور بندوبست کا سارا بوجھ علماء کرام پر ڈال کر خود بے پرواہ ہوجائے، اس انتظام کو چلانے میں علماء کرام کی ذرا بھی مدد نہ کرے بلکہ اس کے لیے انہیں دروازے دروازے پھرائے ایسی امت کے دینی انحطاط کا جو حال ہوتا ہے وہ آج ہمارے سامنے ہے۔ دینی احکامات کی تعلیم عام کرنا صرف علماء کرام ہی کی ذمہ داری نہیں بلکہ اسلام سارے مسلمانوں کی مشترکہ جائیداد ہے۔
شیخ العرب والعجم عارف باللہ مجددِ زمانہ حضرت اقدس مولانا شاہ حکیم محمد اختر صاحب رحمۃ اللہ علیہ نے اپنے وعظ ’’اہل اللہ کی شان استغناء‘‘ میں ایک طرف اللہ والے علمائے کرام اور اولیاء کرام کی دنیا کے مال و زر سے بے رغبتی کے واقعات بیان فرمائے ہیں تو دوسری طرف عوام الناس کو اس بات کی ترغیب بھی دی ہے کہ وہ از خود آگے بڑھ کر دینی امور کے انتظام میں علماء کرام کا ہاتھ بٹا کر اپنی دینی ذمے داری نبھائیں اور آخرت میں اللہ تعالیٰ کی جوابدہی سے بچیں۔
Flag Counter