Deobandi Books

ماہنامہ الحق جون 2014ء

امعہ دا

61 - 67
تقریب میں وفاقی وزیر امذہبی امور سردار محمد یوسف نے بھی شرکت کی اوراجتماع سے خطاب بھی کیا۔ اس کے بعد آپ دو روز ۱۰۔۱۱؍ مئی۲۰۱۴ء کو لاہور تشریف لے گئے اور وہاں پر ظہیر الدین بابر کے پروگرامز میں شرکت کی۔
پیر طریقت حضرت باچا صاحبؒ کی یاد میں منعقدہ جلسہ۲۴ اپریل :
پیرطریقت رہبر شریعت حضرت مولانا نثار اللہ باچا صاحبؒ(عرف اضاخیل باچاصاحب) گزشتہ عرصے انتقال کرگئے۔ حضرت مرحوم کی اعلیٰ علمی اور اصلاحی خدمات کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے تعزیتی جلسے کا اہتمام کیا گیا‘ جس میں حضرت مہتمم صاحب سمیت دیگر علماء ومشائخ نے حضرت باچا صاحب کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا۔
پشاور( ۲۱ مئی ۲۰۱۴ئ) مولانا سمیع الحق نے پشاور کے معروف تعلیمی ادارہ جامعہ اشرفیہ کے جلسہ تقسیم اسناد و دستار بندی سے خطاب فرمایا ۔
جامعہ منظورالاسلامیہ ‘ جامعہ ضیاء العلوم بیگم پورہ اور گلبرگ میں مولانا انعام الرحیم کی اپنے والد حضرت مولانا قاری عالمگیر پانی پتی کی یاد میں منعقدہ ختم نبوت سیمینار میں شرکت کی۔آپ حضرت مولانا لطیف الرحمن حقانی اور حضرت مولانا پیر سیف اللہ خالد صاحب کی دعوت پر یہاں تشریف لے گئے تھے ۔نیز آپ نے جامعہ عبداللہ ابن مسعود خانپورکے سالانہ سہ روزہ اجتماع میں شرکت کی۔ جس میں پنجاب و سندھ کے ہزاروں عقیدت مندوں نے شرکت کی۔ 
دورہ کرک (۱۴۔مئی )  حضرت مولانا سمیع الحق صاحب مدظلہ نے جامعہ مدینۃ العلوم شہید آباد ورانہ کرک میں جلسہ عام سے خطاب کررہے تھے۔ جس میں پورے ضلع سے ہزاروں علماء ‘طلباء اور جمعیۃ علماء اسلام کے کارکنوں نے شرکت کی۔ جلسے کی میزبانی مولانا شاہ عبدالعزیز مجاہد سابق ایم این اے نے کی اور قائد جمعیت کا شاندار استقبال کیا۔ 
دورہ ڈسکہ(۱۸ مئی) 	مولانا مدظلہ نے ڈسکہ میں دارالعلوم مدنیہ اور جمعیت علماء اسلام کے زیراہتمام ایک بڑے جلسے سے خطاب کیا اور ڈسکہ شہر میں دارالعلوم کے نئے تعمیراتی بلاک کا افتتاح کیا۔ جلسہ عام میں مولانا سمیع الحق صاحب نے ختم بخاری شریف کروایا اور فارغ شدہ طلباء اور حفاظ کی دستار بندی کی ۔
  دورہ سوات(۲۶؍مئی )  مولانا مدظلہ نے سوات میں عظیم تعلیمی ادارہ دارالعلوم اسلامیہ چارباغ میں تقریب ختم بخاری دستاربندی سے مہمان خصوصی کے طور پر خطاب کیا۔
جماعت اسلامی کے جرگہ میں شرکت:
	جماعت اسلامی صوبہ خیبرپختونخوا نے قبائلی علاقہ جات اور حالیہ شورش اور بدامنی کے حوالے سے المرکز الاسلامی میں قبائلی جرگے کا اہتمام کیا‘ جس میں مولانا سمیع الحق صاحب سمیت امیر جماعت اسلامی جناب سراج الحق اور وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا جناب پرویز خٹک نے تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔
Flag Counter