Deobandi Books

ماہنامہ الحق جون 2014ء

امعہ دا

14 - 67
سلسلہ خطبات جمعہ 		            شیخ الحدیث حضرت مولانا حافظ انوار الحق صاحب
ضبط و ترتیب مولانا حافظ سلمان الحق حقانی 
مسجد اقصیٰ سے سدرۃ المنتہیٰ تک
(قسط دوم)
نحمد ہٗ و نصلی علی رسولہٖ الکریم اما بعد فاعوذ باللہ من الشیطان الرجیم بسم اللہ الرحمن الرحیم 
سُبْحٰنَ الَّذِیْٓ اَسْرٰی بِعَبْدِہٖ لَیْلًا مِّنَ الْمَسْجِدِ الْحَرَامِ اِلَی الْمَسْجِدِ الْاَقْصَا الَّذِیْ بٰرَکْنَا حَوْلَہٗ لِنُرِیَہٗ مِنْ اٰیٰتِنَا اِنَّہٗ ھُوَ السَّمِیْعُ الْبَصِیْرُ  ( بنی اسرائیل : ۱)
پاک ہے وہ ذات یعنی اللہ جل جلالہٗ جو اپنے بندے کو رات ہی رات میں مسجد حرام سے مسجد اقصیٰ تک لے گئے جس کے ارد گرد ہم نے برکت دے رکھی ہے تا کہ ہم اسے اپنی قدرت کے بعض مناظر دکھائیں  یقینااللہ تعالیٰ خوب سننے والا دیکھنے والا ہے ۔ 
معراج روح مع الجسم:
محترم دوستو! گزشتہ جمعہ کے دن احقر نے آپ کو حضور سید الانام  ا  کے واقعہ معراج جو کہ اللہ جل جلالہٗ قادر مطلق کی قدرت کا عظیم شاہکار اور معجزہ آقائے دو جہاں ہے کہ بارہ میں وقت کی مناسبت سے مکہ سے لیکر بیت المقدس تک کے چند واقعات جو میرے جیسے کم علم کو میسر تھے ذکر کئے آج کوشش کروں کہ بیت المقدس سے لیکر عرش معلیٰ تک کے احوال قرآنی آیات واحادیث کی روشنی میں بیان کروں گا علماء اور بزرگوں کی یہ رائے ہے کہ حضور اکرم ا کو رو ح اور جسم کے ساتھ اللہ تعالیٰ نے لفظ کن سے آسمانوں تک پہنچا دیا جس چیز کو کسی دور میں انسان نے اپنے ناقص اور محدود عقل کی بنیاد پر ایک محدود حد تک پہنچانے یا پہنچنے کا دعویٰ کیا تھا اس قاعدہ کا بطلان کر کے آنحضرت ا کو سدر ۃ المنتہی تک پہنچا دیا اور ارشاد ربانی ثم دنافتدلیٰ فکان قاب قوسین او ادنی کے شرافت عظمیٰ سے نوازا اس دوران پیش آنے والے واقعات کا احاطہ کر نے کی کوشش کروں گا ۔
واقعہ معراج کب پیش آیا؟
معراج شریف کب ہوا اس میں علماء کے مختلف اقوال ہیں فتح الباری شرح صحیح البخاری میں ہے کہ ہجرت سے آٹھ ماہ پہلے چھ ماہ ہجرت سے پہلے ، گیارہ ماہ ہجرت سے پہلے ، ہجرت سے تین سال پہلے اور اسی طرح اور اقوال بھی ہیں مہینہ کے بارہ میں کئی آراء ہیں شوال ،ذی الحجہ ،ربیع الاوّل ،ربیع الثانی، رجب اور رمضان میں معراج شریف کب ہوا اس میں علماء کے مختلف اقوال ہیں فتح الباری شرح صحیح البخاری میں ہے کہ ہجرت سے آٹھ ماہ پہلے چھ ماہ ہجرت سے پہلے ، گیارہ ماہ ہجرت سے پہلے ، ہجرت سے تین سال پہلے اور اسی طرح اور اقوال بھی ہیں مہینہ کے بارہ میں کئی آراء ہیں شوال ،ذی الحجہ ،ربیع الاوّل ،ربیع الثانی، رجب اور رمضان میں
Flag Counter