Deobandi Books

ماہنامہ الحق جون 2014ء

امعہ دا

62 - 67
دارالعلوم کے باورچی جناب لقمان خان کی مدینہ منورہ میں وفات اورجنت البقیع میں تدفین:
دارالعلوم حقانیہ کے مطبخ کے سینئر باورچی اور خادم جناب لقمان خان عرصہ دراز سے بیمار تھے‘ اور ضعف و نقاہت کے باوجود ہزاروں طلبہ کے لئے کھانا پکاتے تھے‘ غربت و عسرت سے بھرپور زندگی میں صبح شام مہمانان ِ رسول ا کی خدمت میں گزارے‘ اچانک سفرِ عمرہ او رزیارت حرمین کا ارادہ کیا‘ اور نصرتِ غیبی پر حرمین شریفین روانہ ہوگئے۔ عمرہ کی ادائیگی کے بعد مدینہ منورہ زیارت کیلئے تشریف لے گئے۔ واپسی کی آخری دنوں میں مدینہ طیبہ میں عارضہ قلب میں مبتلا ہوئے اور انتقال کرگئے۔ مرحوم کا جنازہ مسجدنبوی ا میں ادا کیا گیا اور جوار رسول اللہ ا جنت البقیع میں دفن ہوئے۔ قارئین سے مغفرت اور رفع درجات کیلئے دعا کی درخواست ہے۔
دارالعلوم میں گلشن قرآن (Quarnic Park)کا افتتاح:
	دارالعلوم حقانیہ میں الحمدللہ ہمیشہ نت نئے تعمیراتی منصوبے رواں دواں رہتے ہیں‘ اسی سلسلے میں دارالعلوم کے قدیم لانز (چمن) کو ازسرنو جدید انداز میں تزئین کیا گیا ہے۔ مرکزی دروازہ ’’باب السلام‘‘ جوکہ ماشاء اللہ خوبصورتی اور اپنے مثالی ڈیزائن کے اعتبار سے ایک شاہکار ہے، ساتھ ہی دائیں بائیں خوبصورت چمنوں سے دارالعلوم کی خوبصورتی میں نکھار پیدا ہوگیا۔اس پارک کی خصوصیت یہ ہے کہ قرآن وحدیث میں ذکر مختلف پودوں، درختوں، سبزیوں ،پھلوں اور طب و نبوی و حکمت پر مشتمل جڑی بوٹیوں کا مرکب ہے۔تقریباً ہر پودے کیساتھ اس کا تعارفی بورڈ بھی لگایا گیا ہے۔اسکی تعمیر ۲۱؍مئی ۲۰۱۴ء کو شام کے وقت مکمل ہوئی۔ادارہ جناب اعجاز حسین صاحب پشاور اورجناب محمد راشدصاحب ایم ایس سی (بوٹنی )مقیم لاہورکا شکر گزار ہے جنہوں نے اِس کی تعمیر و ترتیب میں فنی معاونت فراہم کی۔باغیچہ کانام مہتمم صاحب نے ’’گلشن قرآن ‘‘تجویز کیا ہے۔ اس کے علاوہ دارالعلوم کی فرنٹ دیوار برلب سڑک جدید بلند وبالا روشنی کے ٹیوب لائٹس لگانے سے ادارہ کی خوبصورتی اور رونق میں چار چاند لگ گئے۔
بین الاقوامی میڈیا کی دارالعلوم آمد او رحضرت مہتمم صاحب سے انٹرویو:
گزشتہ دنوں مغربی میڈیا کی ایک ٹیم دارالعلوم حقانیہ کے مہتمم صاحب سے انٹرویو لینے آئے۔ان کی آمد کا مقصد حضرت مہتمم صاحب سے خواتین کے نظام ِ تعلیم پر انٹرویو لینا تھا۔ اس ٹیم کی سربراہی فرانس کی پہلی سابقہ مسلمان وزیرتعلیم جینتی(Jeannete) کررہی تھیں۔ حضرت مہتمم صاحب سے ڈیڑھ گھنٹہ تک پاکستان میں خواتین کی تعلیم پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا اس دوران ان کے ہمراہ الجیریا کی خاتون سمیت وزرات اطلاعات کے ارکان بھی موجود تھے  جبکہ ترجمانی کے فرائض ڈاکٹر سرفراز آفریدی نے انجام دئیے۔
جرمن سکالر کی دارالعلوم آمد:   	جرمنی کے مشہور سکالر ومصنف او رمشرق وسطیٰ کے امور کے ماہر دارالعلوم تشریف لائے او رحضرت مہتمم صاحب سے طالبان مذاکرات ‘ افغانستان سے امریکیوں کی ممکنہ انخلاء وغیرہ پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔
Flag Counter