Deobandi Books

ماہنامہ الحق جون 2014ء

امعہ دا

34 - 67
مولانا محمد اسلام حقانی 
امریکی صدر اوبامہ کے خصوصی ایلچی کی وفد کے ہمراہ 
مولانا سمیع الحق سے ملاقات اہم ملی سیاسی اور مذہبی امور پر بات چیت 
امریکی صدر اوبامہ کے خصوصی ایلچی اور اسلامی ممالک تنظیم او آئی سی کے لئے صدر اوبامہ کے سفیر مسٹر رشاد حسین نے ۲۹؍اپریل ۲۰۱۴ء کو راولپنڈی میں جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا سمیع الحق سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ مسٹر رشاد کے ساتھ آئے ہوئے ان کے وفد کے ارکان مسٹر ارسلان سلیمان‘ ڈپٹی ایمبسیڈر برائے او آئی سی اور ڈاکٹر سید محمد سعید ‘ نیشنل ڈائریکٹر کمیونٹی الائنس اسلامک سوسائٹی آف نارتھ امریکہ بھی ملاقات میں شریک تھے۔امریکی سفارتکار مسٹر احمد فرسٹ پولیٹکل سیکرٹری اور مس سارہ لورین اور سکینڈ کونصلر امریکی ایمبیسی بھی اس موقع پر موجود تھے۔ یہ ملاقات دو گھنٹے تک جاری رہی۔ جس میں مسلمانوں کو درپیش مختلف مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ بالخصوص امریکہ اور دیگر غیر مسلم ممالک میں مسلم کمیونٹی اور پاکستان اور دیگر مسلم ممالک کے غیر مسلم اقلیتوں کو درپیش حالات ملاقات میں زیربحث آئے۔ اوران کے معاملات کو بہتر سے بہتر بنائے جانے کی تجاویز زیرغورر ہیں۔ وفد نے مولانا سمیع الحق اور تمام مسلمانوں کو صدر اوبامہ کے خیرسگالی کے جذبات اورپیغام سے آگاہ کیا۔ملاقات میں مولانا سمیع الحق نے بھارت ‘پاکستان تعلقات مسئلہ کشمیر‘ افغانستان میں آنے والی تبدیلیوں کے بعد طالبان سے معاملات ‘پاکستانی طالبان سے مذاکرات‘ افغانستان سے انخلاء کے بعد امریکیوں کے پروگرام اور دیگر امور پر بھی اپنے تجاویز سے آگاہ کیا۔ پاکستان کے اسلامی تشخص اور آئین کے اہم اسلامی ترامیم قادیانیت ‘ توہین رسالت ایکٹ ‘ حدود آرڈیننس ‘ وغیرہ کی اہمیت اور افادیت سے بھی آگاہ کیا۔ مولانا سمیع الحق نے واضح کیا کہ دینی مدارس میں دہشت گردی نام کی کوئی چیز ثابت نہیں کی جاسکتی۔ مدارس دنیا کے سب سے بڑے این جی اوز کے طورپر رفاہی اور تعلیمی خدمات انجام دے رہے ہیں۔وفد نے پاکستانی طالبان کے ساتھ قیام امن کے سلسلے میں مولانا سمیع الحق کی کوششوں کو سراہااورکہاکہ مسلم اور غیر مسلم دنیا میں درپیش مسلمانوں اور غیر مسلم شہریوں کو بھی مذاکرات کے ذریعے تعلقات خوشگوار اور پرامن بنانے چاہئے۔ اس ملاقات کی اہم تفصیلات نذر قارئین ہیں …(محمد اسلام حقانی، قمر المعبود۔رفقاء موتمر المصنفین)
امریکی وفد:   مولانا آپ سے ملنے کی دیرینہ خواہش تھی۔ رشاد حسین صاحب پوری اسلامی دنیا کیلئے اوبامہ کے سفیر ہیں۔ صدر اوبامہ کے دورہ ملائشیا میں ہم انکے ساتھ تھے کیونکہ ملائشیا او آئی سی کا ممبر ہے۔ اوبامہ واپس چلے 
گئے ہمیں یہاں بھیجا۔آپ کو خیرسگالی کے جذبات پیش کئے ہیں۔ امریکہ میں بڑی تعداد میں پاکستانی ڈاکٹرز ہیں ‘ 
امریکہ میں سات ملین مسلمان ہیں‘ مساجد میں پچیس تیس لاکھ کی گنجائش ہے۔ہمارے اداروں کی پچاسویں سالگرہ 
Flag Counter