سمیع الحق مدظلہ مہتمم جامعہ نے سال ۱۴۳۴ھ کے آمد و خرچ کا تفصیلی میزانیہ پیش کرتے ہوئے جامعہ حقانیہ کے ملکی‘ملی و دینی خدمات پر سیرحاصل روشنی ڈالی اور ادارہ ہذا کی قبولیت عامہ‘ روزافزوں ترقی کو اللہ کا خصوصی انعام اور جامعہ کے بانی اور اس کے مخلص ساتھیوں اور معاونین کا عظیم کارنامہ قرار دیا ۔
دارالعلوم کے سالانہ امتحانات اور تعطیلات:
مورخہ ۱۶؍مئی ۲۰۱۴ء کو دارالعلوم کے تمام درجات کے سالانہ امتحانات شروع ہوئے ۔بحمدللہ امتحانات بخیروخوبی اساتذہ کرام کی نگرانی میں اختتام پذیر ہوئے پھر دستار بندی و تقریب ختم بخاری شریف کے بعد ۲۴؍مئی ۲۰۱۴ء بروز ہفتہ وفاق المدارس کے زیرانتظام امتحانات ہوئے اور ۶ دن جاری رہنے کے بعد اختتام پذیر ہوئے اور دارالعلوم میں سالانہ ڈھائی ماہ کی تعطیلات کا آغاز ہوگیا۔
دارالعلوم میں معزز سیاسی و مذہبی قائدین کی آمد:
٭ جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ اور دارالعلوم حقانیہ کے قدیم فاضل مولانا فضل الرحمن صاحب ’’خدمات مولانا ابراہیم فانی‘‘ کانفرنس میں شرکت کیلئے اکوڑہ خٹک تشریف لائے۔ کانفرنس کے بعد حضرت مہتمم صاحب سے ملاقات کیلئے ان کی رہائش گاہ پرتشریف لائے اورڈھائی گھنٹے تک مولانا سمیع الحق صاحب مدظلہ کیساتھ بات چیت میں گزارے ،اوردیرتک دارالعلوم حقانیہ سے وابستہ اپنی طالب علمی کی یادیں دہراتے رہے ۔نیز ناظم الحق جناب شفیق الدین فاروقی صاحب کی بیمار پرسی بھی کی اور حضرت مولانا مفتی سیف اللہ حقانی صاحب کی عیادت وملاقات بھی کی۔
٭ جماعت اہلسنت کے سربراہ مولانا محمد احمد لدھیانوی صاحب کی قومی اسمبلی کی رکنیت جاری ہوتے ہوئے حضرت مہتمم صاحب سے ملاقات کیلئے دارالعلوم تشریف لائے‘ حضرت مہتمم صاحب کی خواہش پر دارالعلوم کی جامع مسجد میں طلبہ سے تفصیلی خطاب فرمایا۔
٭ جماعۃ الدعوۃ کے سربراہ جناب حافظ محمد سعید صاحب ،مہتمم صاحب کی ملاقات کے لئے دارالعلوم تشریف لائے ‘ امن کے حوالہ سے حضرت مہتمم صاحب نے ان کی خدمات کو سراہا‘ دیگر اہم ایشوز پر تفصیلی بات چیت کی
٭ بانی سپاہ صحابہ ؓ مولانا حق نواز جھنگوی شہید ؒ کے صاحبزادے مولانا مسرور نواز جھنگوی اورحضرت مولانا اعظم طارق شہیدؒ کے بیٹے مولانا معاویہ طارق بھی الگ الگ تاریخوں میں دارالعلوم تشریف لائے اور حضرت مہتمم صاحب سے ملاقات کی اور اپنے شہداء والدین کی مولانا سمیع الحق صاحب مدظلہ سے تعلق و خاطر پر گفتگو کے علاوہ موجودہ سیاسی اور طالبان سے مذاکرات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔
حضرت مہتمم صاحب کی مصروفیات: حضرت مہتمم صاحب ایبٹ آباد کی خانقاہ ہاشمیہ دھتموڑ میں دستار بندی کی تقریب سے خطاب کیا جس کا اہتمام جمعیت علماء اسلام کے اہم رہنما صاحبزادہ عتیق الرحمن ہاشمی نے کیا تھا