Deobandi Books

ماہنامہ الحق جون 2014ء

امعہ دا

29 - 67
مولانا محمد اسرار ابن مدنی *
دارالعلوم حقانیہ میں موئے مبارک ﷺ کا دیدار
	۷؍اپریل ۲۰۱۴ء کو بروز پیر بوقت دن ۱۱؍بجے دارالعلوم حقانیہ کا روح پرور دن تھا، تمام اساتذہ ، مشائخ اور طلباء کرام سراپا انتظار تھے ہر طرف درود شریف کے زمزمے ہر ایک کے دل وزبان پر ایک ہی جملہ کہ سید الکائنات ، سیدالمرسلین، خاتم النبین حضرت محمد مصطفیٰﷺکےموئے مبارک کا دیدار کب ہو گا؟ انتظار کی گھڑیاں ختم ہوئی مسجد کے لائوڈ سپیکر سے اعلان ہوا کہ ایوان شریعت میں موئے مبارک ﷺکا دیدار پاک ہوگا تمام حضرات باوضو ہو کر آجائیں۔ مولانا حامد الحق حقانی اور مولانا راشد الحق سمیع حقانی موئے مبارک کے استقبال کیلئے نوشہرہ پہنچ گئے اور جناب شیخ محسن الرفاعی لبنانی اور جناب عبدالستار صاحب کو موئے مبارک سمیت اکوڑہ خٹک قافلے کی صورت میں لائے ۔ 
ایوان شریعت ہال میں تقریب کا باقاعدہ کا آغاز ہوا‘ جامعہ حقانیہ کے شیو خ الحدیث ،اساتذہ ،منتظمین ، طلبہ کرام کے علاوہ علاقہ بھرکے ہزاروں افراد سے ہال کھچا کھچ بھرا ہوا تھا۔
شیخ الحدیث حضرت مولانا سمیع الحق صاحب نے موقع کی مناسبت سے خطاب کرتے ہوئے فرمایا :
ـ’’ہماری انتہائی خوش قسمتی ہے کہ لوگ ایسے تبرکاتِ انبیاء ؑ کی طلب میں دور دور ممالک تک کا سفر کرتے ہیں لیکن اللہ تعالیٰ نے نبی کریمﷺکے موئے مبارک کا دیدار ہمیں اپنے گھر میں نصیب فرما یا ۔ 
یہ کتنے احسان و کرم والی بات ہے نبی کریم ﷺے حجۃ الوداع میں سر مبارک کا حلق کیا تھا اور وہ بال مبارک بڑی تعدار میں صحابہ کرام ؓ نے محفوظ کئے ، بعد میں یہ موئے مبارک دنیا کے اطراف و اکناف میں میں پھیل گئے ۔ 
بعض جگہوں میں موئے مبارک کی مکمل اور مستند سند موجود ہے جبکہ بعض مقامات پر سند موجود نہیں، بہرحال اگر ایک چیز کی نسبت بھی نبی کریم ﷺکی طرف ہو جائے تو وہ نسبت بھی انتہائی عقیدت و احترام کا موجب ہے ہمارے مہمان محسن پہلے بھی دارالعلوم آئے ہیں ،لبنان سے تعلق رکھنے والے ہیں ۔
رفاعیہ عرب دنیا میں تصوف کا بہت بڑا سلسلہ ہے اور شیخ محسن کا تعلق بھی اسی سلسلے سے ہے۔ یہ پاکستان 
_______________________
  *   معاون خصوصی ماہنامہ ’’الحق‘‘

Flag Counter