Deobandi Books

ماہنامہ الحق جون 2014ء

امعہ دا

57 - 67
ادارہ
افکار و تاثرات
مجلہ الحق کی خصوصی اشاعت ’’مولانا محمد ابراہیم فانی نمبر ‘‘…… حضرت مولانا عبدالمعبود
	مجلہ الحق کی خصوصی اشاعت ’’ مولانا محمد ابراہیم فانیؒ ‘‘ وصول ہوا ۔ ماشاء اللہ آپ نے تھوڑے سے وقت کے اندر عظیم الشان کارنامہ انجام دیا ہے اللہ رب العزت اسے شرف قبولیت سے نوازے اور آپ کو اپنی شایان شان اجر مرحمت فرمائے ۔ مولانا فانی ؒ سے متعلق دلنشین و دلربا ، عبرت انگیز ، نصیحت اموز اور ایمان افروز شاہکار دستاویز سے سرورق پر ڈوبتے سورج کا تصور اور دنیا کے گھٹا ٹوپ اندھیرے میں حضرت ممدوح کی روشن کی ہوئی علم و دانش کی شمع ان کی پوری دستانِ زندگی کا خلاصہ پیش کر رہی ہے اور آپ کے ذوق سلیم کی عکاسی کا حق ادا کر رہی ہے ۔
	آنجناب نے حضرت مولانافانی ؒ کے علم و عرفان کے روح پرور تذکار ، زہدو تقویٰ کے انوارات ، شعروادب کی لطافتوں اور سخاوت و فیاضی کے دل آویز تذکار سے دنیا جہاں کے اہل علم اور صاحب ذوق حضرات کو روشناس کر دیا ہے آپ نے اپنے شفیق استاذِ محترم اور جامعہ حقانیہ کے لائق و فائق مدرس کے شب و روز بلکہ زندگی بھر کے کارہائے نمایاں کو ’’طشت ازبام‘‘ کر کے شاگردی کا حق ادا کر دیا ہے۔ اس خصوصی اشاعت سے جہاں حضرت مولانا محمد ابراہیم فانی ؒ کے جاودانی رتبہ ومقام کو روز روشن کی طرح آشکار کیا گیا ہے وہاں فانی کی ذات پر جامعہ حقانیہ کے بانی شیخ المشائخ شیخ الحدیث مولانا عبدالحق نوراللہ مرقدہٗ اور شیخ الحدیث مولانا سمیع الحق زید مجدہٗ کی نوازشات اور حسنِ تعلیم و تربیت کو بھی نہایت عمدہ اسلوب سے واضح کیا گیا ہے ۔ اللہ جل مجدہٗ آپکی محنت کو شرف قبولیت سے نوازے اور مرحوم کو اپنی جوار رحمت میں بلند ترین مقام عطا فرمائے ۔ 		محمد عبدالمعبود عفا اللہ عنہٗ راولپنڈی 
													(مصنف تاریخ مکہ تاریخ مدینہ)
الحق کے خصوصی نمبر بیادمولانا محمد ابراہیم فانی پر تاثرات……… مولانا سلیم بہادر ملکانوی
	بندہ نے چند سطور الشیخ فانی علیہ الرحمۃ سے متعلق تحریر کی تھیں‘ باوجود اس کے کہ بندہ ناچیز ‘ کم سواد ہونے کے ساتھ ساتھ آداب تحریر سے ناواقف ہے۔ آپ نے شرف قبولیت سے نوازا اور برصغیر کے ایک موقر جریدہ ’’الحق‘‘ میں جگہ دے کر ان سطور کو زینت بخشی اور پھر ذاتی طورپر ’’وفیات نمبر‘‘ کا ایک نسخہ ارسال فرمایا۔ بس یہ 
Flag Counter