Deobandi Books

ماہنامہ الحق جون 2014ء

امعہ دا

56 - 67
فانی صاحبؒ:	(آہ!  لمبی سانس لیتے ہوئے)         ع  زبان پہ بارے خدا یہ کس کا نام آیا…   
حضرت مفتی صاحب نہایت شیرین اور میٹھے انسان تھے‘ او رہم ان کے زیرسایہ بڑے ہوئے۔ اوران جیسا فقیہ النفس اور متبحر عالم دین روئے زمین پر میں نے نہیں دیکھا۔
مولانا سعیدالرحمن:  	حضرت کیا آپ لوگوں نے حضرت غورغشتویؒ کو دیکھا تھا؟
فانی صاحبؒ:  جب حضرت غورغشتویؒ فوت ہوئے تومیں اسکول میں تھا‘ اور حضرت کے جنازہ میں شریک ہواتھا۔
مولانا سعید:	حضرت آپ علامہ شمس الحق افغانیؒ کے بارے میں کیا فرماتے ہیں؟
فانی صاحبؒ:	حضرت افغانی ؒعلم کے ایک بہت بڑے بحرالذخار تھے، صرف ایک آیت پر کئی کئی گھنٹے بیان فرماتے تھے۔
مولانا سعید:	اسیر مالٹا مولانا عزیزگل صاحب کے بارے میں کچھ؟
فانی صاحب:	مولاناعزیر گل ؒ بہت بڑی شخصیت تھی‘ فخر افاغنہ تھے‘ عربی مقولہ ہے کہ ولکل فقیہ سفیہ   تو حضرت عزیز گلؒ فرمایا کرتے تھے کہ میں حضرت شیخ الہند ؒ کا سفیہ ہوں،نہایت عاجز مزاج انسان تھے‘ میں ایک مرتبہ حضرت مولانا سمیع الحق صاحب کے ساتھ ملاقات کے لئے گیا تھا۔
مولانا سعید: 	حضرت کاکا صاحبؒ میں جو علماء کرام گزرے ہیں،مثلاً مولانا نافع گل صاحب‘ مفتی سیاح الدین کاکاخیلؒ وغیرہ کے حوالے سے کچھ عرض کریں؟
حضرت فانی صاحب:  یہ علم کے مراکز ہیں‘ میاں نافع گل ؒ ،میاں عزیز گلؒ یہ دونوں بھائی ہیں، اور یہ مفتی عدنان کاکاخیل صاحب ،میاں عبداللہ کاکا خیل کے صاحبزادے ہیں۔ اور میاں عبداللہ کاکاخیل میاں نافع گل کے صاحبزادے ہیں او رحضرت نافع گل صاحب جامعہ بنوری ٹائون کراچی کے بانیوں میں سے ہیں۔ بہرکیف کاکا صاحبؒ ایک ہمارے علمی تاریخ کا ایک روشن باب ہے۔
مولانا سعیدالرحمن:	حضرت !آپ لوگوں کے ایک چچا ابوالوفاء افغانی صاحب بھی تو تھے؟
فانی صاحبؒ:	ابوالوفاء افغانی میرے چچا نہیں تھے‘ وہ مفتی رشید احمد اور مفتی فریدصاحبؒ کے بھائی تھے۔(ہنستے ہوئے) بہت خوش مزاج او رخوش طبع انسان تھے۔ ان کے بڑے نرالے نوادرات اور تفردات ہیں۔
مولانا سعیدالرحمن:	حضرت آپ دارالعلوم کے بارے میں کچھ فرمائیں ؟
فانی صاحبؒ:	یار جی!  بس حقانیہ تو حقانیہ ہے۔ ۔ہم سب کی مادر علمی ہے۔ میرا بچپن،جوانی،یہاں دارالعلوم میں گزری ہے۔ حقانیہ کے ساتھ میری دلی محبت ہے‘ یہ میری مادر علمی ہے‘ اگر کوئی اس کے بارے میں بُرا بھلا کہے تواس کے منہ میں خاک ہو۔ دارالعلوم حقانیہ درودیوار ہمارے لئے حرم کی حیثیت رکھتے ہیں۔

Flag Counter