عنایت بے عنایت ہے۔ اوراس پر بندہ دل کی اتھاہ گہرائیوں سے آپ کا شکریہ ہی ادا کرسکتا ہے۔ جزاکم اللہ تعالیٰ۔ او رکیا خوب ہوتا کہ ایں نسخہ پر دستخط ثبت فرمادیتے‘ مزید در مزید خوشی کا باعث ہوتا۔ مگر اس قدر عنایت بھی مزید کسی عنایت سے کم نہیں۔ دعائوں میں یاد رکھا جائوںتو عنایات کے کیا ٹھکانے! حضرت الشیخ المخدوم والا محترم صاحب دامت برکاتہم کی خدمت اقدس میں سلام عرض ہے۔ سلیم بہادر ملکانوی غفرلہ
جامعہ مفتاح العلوم چوک سٹیلائٹ سرگودھا
خصوصی اشاعت پر مبارکباد…………… حافظ محمد اسعد مدنی
ماہنامہ ’’الحق‘‘ کا مولانا محمد ابراہیم فانی ؒ نمبر طویل انتظار کے بعد ہاتھ آیا۔ اپنا مضمون اور مرثیہ دیکھ کر ناقابل بیان حد تک خوشی بھی ہوئی اور حوصلہ افزائی بھی۔
آنجناب کی رہنمائی اور حوصلہ افزائی بندہ کیلئے مشعل راہ کی حیثیت رکھتی ہے‘ اور ہاں! آپکے اداریے کے بارے میں لکھنا تو بھول گیا۔ ماشاء اللہ نہایت جاندار وشاندار اور لاجواب اداریہ ہے‘ ایک ایک لفظ سے درد والم اور کرب ٹپک رہا ہے۔ اللہ تعالیٰ آپ کو صبر ِ جمیل عطا کردے۔ یہ چند بے ربط جملے انتہائی تعجل میں لکھ ڈالے۔فقط آنجناب کا شکریہ ادا کرنا اور مولانا فانی پر انتہائی لاجواب خاص نمبر شائع کرنے پر مبارکباد دینا مقصود تھا۔ والد محترم کو خصوصی سلام اور دعائوں کی درخواست عرض کردیں‘ اللہ تعالیٰ ان کا سایہ ہم پر تادیر قائم و دائم رکھے۔ آمین ‘احباب کو سلام۔ دعاگو ودعاجو : مولوی محمد اسعد مدنی فرزند مولانا قاری محمد عمر علی صاحب ‘مہتمم جامعہ تحسین القرآن
---------------------------------------------------------------------------------
ملک کے قدیم و اہم تعلیمی ادارہ جامعہ اسلامیہ راولپنڈی کا ترجمان
ماہنامہ راہ ِ اعتدال راولپنڈی
بیادشیخ الحدیث حضرت مولانا قاری محمد سعید الرحمن نوراللہ مرقدہ
مدیراعلیٰ: مولانا ڈاکٹر قاری عتیق الرحمن صاحب
نائب مدیر: مولانا محمد انس الرحمن صاحب
_________________________________________________________
برائے رابطہ: مفتی محمد یاسراحمد زیرک ‘مدرس جامعہ اسلامیہ ‘راولپنڈی صدر
0333-9002025 - email:yasirahmad777@gmail.com