Deobandi Books

ماہنامہ الحق جنوری فروری 2014ء

امعہ دا

80 - 89
جائے تو اکثر اوقات نماز بھی فاسد ہو جاتی ہے ۔ 
مثال کے طور پر '' وند خلھم ظلاً ظلیلاً'' میں ظاء کے بجائے اگر ذال پڑھا جائے تو نماز بالکل فاسد ہو جائیگی کیونکہ یہاں پر ظاء کی صحیح ادئیگی سے معنی یوں ہو گا '' اور ہم اہل جنت کو گھنے سائے میں داخل کریں گے '' اور اگر ذال پڑھا جائے تو ( معاذا للہ ) معنی یوں بن جائے گا'' ہم ان کو بڑی ذلت میں داخل کریں گے ''اس لیے علماء فرماتے ہیں کہ اتنی تجوید حاصل کرنا ہر مسلمان مرد وعورت پر فرض عین ہے کہ جس سے نماز صحیح ہو جائے ۔ 
ملا علی قاری المنح الفکریہ شرح مقدمة الجزریة میں فرماتے ہیں ھذا العلم لاخلاف فی انہ فرض کفایة والعمل بہ فرض عین'' یعنی اس میں کسی کا اختلاف نہیں کہ تجوید کے قواعد کا جاننا فرض کفایہ کے مطابق قرآن مجید پڑھنا فرض عین ہے۔
   	علامہ جلال الدین سیوطی الا تقان فی علام القرآن میں فرماتے ہیں ۔
لاشک ان الا مة کما ھم متعبدون بتفہیم معانی القرآن واقامة حدودہ ھم متعبدون بتصیح الفاظہ واقامة حروفہ علی الصفةِ المتلقاة من ائمة القرّآء المتصلة باالحضرة النبویة (الا تقان جلد ١ صفحہ ١٠٠  )
	یعنی اس میں کوئی شک نہیں کہ جس طرح مسلمانوں پر قرآن کے معانی کا سمجھنا اور اس کے احکام پر عمل کرنا ایک عبادت ہے اور یہ ان پر فرض قرار دیا گیا ہے ۔ اس طرح ان پر قرآن کے الفاظ کا صحیح طور سے پڑھنا اور اس کے حروف کو اس کیفیت پر ادا کرنا بھی لازم اور فرض ہے جس کیفیت پر ان حروف کا ادا کرنا علم قراء ت کے اماموں نے رسول اللہا سے متصل سند کے ساتھ ہم تک پہنچایا ہے ۔
ایک حدیث میں آتا ہے ۔ 	رب قاری للقراٰن والقراٰن یلعنہ
یعنی بہت سے قرآن پڑھنے والے ایسے ہیں کہ ان پر خود قرآن ہی لعنت کرتا ہے اس وعید کے مصداق علماء نے تین قسم کے لوگ بتلائے ہیں جن میں سے ایک قسم وہ لوگ بھی ہیں جو قرآن مجید کو تجوید کے خلاف پڑھتے ہیں امام فنِ تجوید علامہ جزری اپنی کتاب مقدمة الجزریہ میں فرماتے ہیں ۔ 
		والا خذ بالتجوید حتم لازم 	من لم یجود القراٰن اٰ ثم 
ترجمہ: اور تجوید کا حاصل کرنا واجب اور ضروری ہے اور جو تجوید کے ساتھ قرآن نہ پڑھے وہ گنا ہ گار ہے ۔ 
			لانہ بہ الا لہُ انزلا 	وھکذ ا منہُ الینا وصلا 
ترجمہ:	کیونکہ وہ قرآن اس تجوید کے ساتھ اللہ تعالیٰ نے نازل فرمایا ہے اور اسی طرح (یعنی تجوید کے ساتھ ) اللہ تعالیٰ سے ہم تک پہنچاہے ۔ دوسری جگہ فرماتے ہیں کہ اگر کوئی آدمی تجوید کے خلاف قرآن مجید پڑھے اور دوسرا آدمی سن کر قسم اٹھا لے کہ یہ آدمی قرآن مجید نہیں پڑھ رہا تو اس کی یہ قسم جھوٹی نہ ہو گی ۔ 	(کمال الفرقان)

Flag Counter