Deobandi Books

ماہنامہ الحق جنوری فروری 2014ء

امعہ دا

71 - 89
معاملے میں بات پرس اور گفتگو نہیں کروں گا"۔
ائمہ اربعہ نے تو اپنے اپنے دور میں اہل بدعت کے ساتھ خوب خوب مباحثے و مناظرے کئے۔
حضرت امام اعظم ابو حنیفہ خود فرماتے ہیں کہ میں بیس مرتبہ سے زیادہ بصرہ گیا ہوں اور کئی کئی مہینے رک کر اہل بدعت سے مناظرہ کیے ہیں۔(٢)
بلکہ امام اعظم کے"مناظرات عقیدیہ و فرعیہ" کا تاریخ نے ایک معتد بہ حصہ نقل بھی کیا ہے، جو ایک مستقل کتاب میں جمع ہو سکتے ہیں۔امام شافعی کا "حفص الفرد" سے مناظرہ،امام مالک کا " استواء" کے مسئلہ پر جہم بن صفوان سے مباحثہ ،امام احمد کا معتزلہ کے خلاف معتصم باللہ کے دربار میں خلق قرآن کے مسئلے پر گفتگو تاریخ کے کسی بھی طالب علم سے مخفی نہیں ہے۔
مناظرہ کے مشروعیت پر اجماع کے متعلق محدث جلیل خطیب بغدادی" کتاب الفقیہ و المتفقہ" میں یوں رقم طراز ہیں: "   وجدنا ھل العلم فی کل عصر یتناظرون و یتباحثون ، ویحتج بعضھم علی بعض"
	"اور ہم ہی نے ہر زمانے میں اہل علم کو آپس میں مناظرہ اور مباحثہ اور ایک دوسرے پر دلائل پیش کرتے ہوئے پایا"
پھر آگے جا کر فرماتے ہیں:
         "وقد وجدنا الائمہ متفق علی حسن المناظرہ فی ھذہ المسائل و عقدِ المجالس بسببھا (٣)
     "اور ہم نے ان مسائل میں حسن المناظرہ پر اور انہی مسائل کے سبب مجالس کے انعقاد پر ائمہ کرام کو متفق پایا"
لہذامناظرہ اگر اپنے شرائط کے ساتھ ہو،تو اس کی مشروعیت میں اختلاف نہیں ہونا چاہیے،جب کہ فقیہ الامت امام حصکفی،تو اسے عبادت قرار دیتے ہیں، وہ فرماتے ہیں:
       "والمناظر فی العلم لنصر الحق عباد"(٤)       "علم میں حق کی خاطر مناظرہ کرنا عین عبادت ہے"
لیکن اگر مناظرہ کے شرائط کا لحاظ نہ رکھا جائے تواس سے احتراز برتنا چاہیے، چنانچہ بعض سلف صالحین ایسے مناظروں سے بچتے رہتے تھے، جو صدق نیت پر مشتمل نہ ہو۔
ہاں!  اگر مناظرہ صدق نیت اوراحقاق حق کے ارادے سے ہو، تو اس کے بہت سارے فائدے بھی ہیں مثلا:
(١)   حق کا باطل سے جدا ہونا ، چنانچہ امام ابوالولید الباجی المالکی لکھتے ہیں:
"ھذا العلم (علم المناظر)من رفع العلوم قدرا واعظمھا شنا ، لانہ  السبیل الی معرفة الاستدلال و تمیز الحق من المحال ، ولولا صحیح الوضع فی الجدل لما قامت حجة ولا اتضحت محجہ، ولا علم الصحیح من السقیم ولا المعوج من المستقیم(٥)
"علم المناظرہ باقی علوم سے قدر ومنزلت کے اعتبار سے اعلی مقام رکھتا ہے، کیونکہ یہ ہی ایک ایسا راستہ ہے، جس کے
Flag Counter