Deobandi Books

ماہنامہ الحق جنوری فروری 2014ء

امعہ دا

10 - 89
صاحب مدظلہ نے بروز ہفتہ بعد از عصر دارالاقامۃ احاطہ مدینہ کا سنگ بنیاد بھی رکھااوراِس سے پہلے اپنے دست مبارک سے فضلاء کی دستار بندی فرمائی۔رات کو 11بجے سے لیکر 2بجے تک معجزات انبیاء ؑ پر فلسفیانہ ‘عالمانہ تقریر فرمائی ان کے بعد مولانا عبداللہ درخواستی نے تقریر کی۔
حضرت قاری صاحب اتوار کے روز ۱۲ بجے پشاور تشریف لے گئے ‘ جہاں عشاء کو چوک یادگار میں تقریر فرمائی‘ بعدازاں رات کا قیام وہیں رہا۔ ۲۴ جون کو راولپنڈی واپسی کرتے وقت دوبارہ دو ڈھائی گھنٹے کے لئے حقانیہ کو قدوم میمنت سے نوازا۔ 
جلسہ حقانیہ میں شریک ہونے والے بعض اکابر علماء ومشائخ کاتذکرہ :
اجتماع میں کثیر تعداد میں عوام الناس اور سینکڑوں علماء ومشائخ نے شرکت کیں‘ جن میں بعض کے اسماء گرامی یہ ہیں۔ مولانا خیرمحمد جالندھری ‘ مولانا عزیرگل اسیر مالٹا‘ مولانا (عبدالحق)نافع گل ‘ مولانا محمد علی جالندھری‘ مولانا مفتی محمود‘ مولانا غلام غوث ہزاروی ‘ مولاناعبدالحنان ہزاروی‘ مولانا نصیرالدین غورغشتوی‘ خلیفہ حضرت تھانویؒ مولانا عبدالرحمن بہبودی‘ مولانا عبیداللہ انور ‘حضرت مفتی محمد حسن لاہوری کے صاحبزادگان ‘ مولانا عبیداللہ اشرفی ‘ مولانا عبدالرحمن اشرفی ‘مولانا قاری سراج احمد لاہوری‘ مولانا عبداللہ درخواستی‘ معروف شاعر امین گیلانی ‘ مولانا عبدالستار پنڈی‘ مولانا عبدالباری‘ مولانا قاری محمد امین پنڈی ‘ مولانا محمد رمضان‘ مولانا سعید الرحمن راولپنڈی اور اِن کے علاوہ صوبہ سرحد کے معروف علماء کرام وغیرھم۔ اس جلسے میں اندازاً پچاس ہزار مسلمانوں نے شرکت کی۔
پرویزیت عیسائیت اور عائلی کمیشن سے متعلق مذمتی قراردادیں:
اتوار کے دن اجتماع سے مولانا محمد علی جالندھری ‘مولانا مفتی محمود صاحب ‘مولانا غلام غوث ہزاروی‘ مولانا گل بادشاہ صاحب آف طورو وغیرہ نے خطابات فرمائے ‘ اس نشست میں ‘ عیسائیت عائلی کمیشن وغیرہ کے بارے میں مذمتی قراردادیں بھی منظور ہوئیں۔
خدام الدین میں احقر کا سپاسنامہ اور قاری طیب کا مضمون طبع ہونا:
۵ ؍جولائی ۱۹۶۲ء : خدام الدین میں بندہ کا سپاسنامہ طبع ہوا ہے جو میں نے جلسہ کے موقع پر قار ی محمد طیب صاحب کی خدمت میں پیش کیا تھا۔ 
۱۱؍جولائی ۱۹۶۲ء :   خدام الدین میں قاری محمد طیب صاحب کا مضمون طبع ہوا ہے‘ جو آپ نے ’حیات النبیؐ ‘کے موضوع پر دورانِ قیام دارالعلوم حقانیہ تحریر فرمایا تھا۔
قاری طیب کے دو خطبات کا شائع کرنا :
۷ستمبر۶۲ئ:	  حکیم الاسلام مولانا قاری محمد طیب مہتمم دارالعلوم دیو بند کے دو خطبات کا مجموعہ ’’ارشادات 
Flag Counter