Deobandi Books

تکمیل معرفت

ہم نوٹ :

25 - 34
دیجیے، عالم غیب سے فرشتوں کو ان کی مدد کو بھیج دے، غیب سے اسباب پیدا فرمادے، آپ خالق الاسباب ہیں، مسبب الاسباب ہیں۔
اَللّٰہُمَّ اِنَّا نَسْاَلُکَ الْعَفْوَ وَالْعَافِیَۃَ وَدَوَامَ الْعَافِیَۃِ وَالشُّکْرَ عَلَی الْعَافِیَۃِ17؎
سرورِ عالم صلی اللہ علیہ وسلم نے تیئس برس میں جتنی بھلائیاں مانگیں سب ہم کو عطا فرمادے، ہم سب کو جتنی بُرائیوں سے پناہ مانگی سب بُرائیوں سے پناہ نصیب فرمادے۔ 
اَللّٰہُمَّ اِنَّا نَسْاَلُکَ مِنْ خَیْرِ مَاسَأَلَکَ مِنْہُ نَبِیُّکَ مُحَمَّدٌ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَسَلَّمَ وَنَعُوْذُ بِکَ مِنْ شَرِّمَااسْتَعَاذَ مِنْہُ نَبِیُّکَ مُحَمَّدٌ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَسَلَّمَ وَاَنْتَ الْمُسْتَعَانُ وَعَلَیْکَ الْبَلَاغُ وَلَا حَوْلَ وَلَا قُوَّۃَ اِلَّا بِاللہِ18؎
یہ دعا جبرئیل علیہ السلام لائے تھے یعقوب علیہ السلام کے پاس جس کی برکت سے ان کی ان اولادوں کو اللہ نے معاف کیا ہے جنہوں نے حضرت یوسف علیہ السلام کو کنویں میں ڈالا تھا۔ تفسیر روح المعانی میں ہے۔ تو وہ دعا بھی پڑھتا ہوں عربی میں۔یَارَجَاءَ الْمُؤْمِنِیْنَ اے ایمان والوں کی آخری اُمید لَاتَقْطَعْ رَجَاءَنَا ہماری اُمیدوں کو منقطع نہ کیجیے اور یَاغِیَاثَ الْمُسْتَغِیْثِیْنَ اَغِثْنَا وَیَامُعِیْنَ الْمُؤْمِنِیْنَ اَعِنَّا وَیَامُحِبَّ التَّوَّابِیْنَ تُبْ عَلَیْنَا۔ یا ربّ العالمین! جتنی بھی دعاؤں کی ہمارے دوستوں نے ہم سے فرمائش کی ہے یا اس مجمع میں جن لوگوں نے ہم سے کہا ہو، یااللہ! جتنے میرے دوستوں نے دعاؤں کی فرمائش کی ہے یا انہوں نے خط لکھا ہو اور ہم کو نہ ملا ہو یا ہم نے وعدہ کیا ہو یا وہ ہماری دعاؤں سے توقع رکھتے ہوں اللہ تعالیٰ اختر کو اور ان سب کو اور میرے گھر والوں کو آپ کے سب گھر والوں کو جمیع مقاصدِ حسنہ میں بامراد فرما اور جمیع ہموم اور غموم اور جمیع پریشانیوں سے نجات اور عافیت نصیب فرما۔ سارے عالم کے تمام مسلمانوں کو یاربّ العالمین تمام خیر نصیب فرما۔ اَللّٰہُمَّ کُلَّ خَیْرٍ لِّکُلِّ مُسْلِمٍ وَمُسْلِمَۃٍ سارے عالَم کے مسلمانوں کو عافیت دارین نصیب فرما، کشمیری مجاہدین کے لیے  دعا کرلیجیے، یہ مجاہدین بے حدغم میں ہیں، رسد نہیں ہے، ظالم ہندوؤں نے ان کا کھانا
_____________________________________________
17؎  مرقاۃ المفاتیح:24/5 ، ذکربلفظ سلوااللہ العفووالعافیۃ
18؎ جامع الترمذی:192/2، باب  اَللّٰہُمَّ  اِنَّا نَسْاَلُکَ مِنْ خَیْرِ مَاسَأَلَکَ من ابواب الدعوات، ایج ایم سعید
Flag Counter