Deobandi Books

تکمیل معرفت

ہم نوٹ :

24 - 34
اور حضرت مولانا محمد حسن امرتسری رحمۃ اللہ علیہ جن کے جامعہ میں ہم آپ بیٹھے ہیں،حکیم الامت کی جوتیوں کا صدقہ ہے، ان کی غلامی کا صدقہ کہ جو غلام جہاں بیٹھ گیا اس کا وہی جامعہ کھل گیا ؎
جہاں جاتے ہیں ہم تیرا   فسانہ چھیڑ دیتے  ہیں
کوئی محفل ہو تیرا رنگِ محفل  دیکھ  لیتے ہیں
اللہ تعالیٰ کا شکر ہے کہ جامعہ کے حضرات کو اللہ تعالیٰ نے توفیق دی کہ صیانۃ المسلمین کا کام جو اُن کا اپنا فرضِ منصبی تھا یہاں بڑے زور و شور اور سرگرمی سے ہو رہا ہے۔ اللہ تعالیٰ ان حضرات کو جزائے جزیل، جزائے عظیم، جزائے کثیر عطا فرمائے اور قبول فرمائے اور اخترکو اور اس کے گھر والوں کو اور جتنے لوگ یہاں آئے ہیں اور ان کے گھر والوں کو، آپ سب کو، آپ سب کے گھر والوں کو سو فیصد اے خدا! نسبت اولیائے صدیقین عطا فرمادے۔ ہم اس کریم سے چھوٹی ولایت نہیں مانگیں گے کیونکہ وہ کریم ہے جو نااہلوں کو بدونِ استحقاق اور بغیر صلاحیت کے عطا فرماتا ہے۔ اے اللہ! ہم صرف آپ کے کرم کے سہارے پر یہ دعا مانگ رہے ہیں، اپنے کرم سے قبول فرمالیجیے۔ اے خدا! جملہ سوءِ قضا کو حسن قضا سے تبدیل فرمادیجیے۔ اگر ہماری قسمت میں خطرناک مرض لکھے ہیں تو جملہ سیّئی الاسقام کو صحت و عافیت سے تبدیل فرمادیجیے۔ اگر ہمارا خاتمہ خراب لکھا ہے تو آپ اپنے کرم سے اس سوءِ قضا کو حسن قضا سے تبدیل فرمادیجیے۔ اگر آپ نے ہم کو جہنمی لکھا ہے آپ اپنی قدرتِ قاہرہ سے اپنے کرم سے ہم کو جنتی لکھ دیجیے۔ جملہ سوءِ قضا کو حسن قضا سے تبدیل فرمادیجیے۔ جیسا کہ اے اللہ! مولانا رومی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا کہ اے خدا! آپ کا فیصلہ آپ پر حاکم نہیں، آپ کا محکوم ہے لہٰذا اپنی حاکمانہ قدرت سے اپنے جملہ فیصلوں کو جو ہمارے لیے مضر ہیں ان جملہ سوءِ قضا کو حسن قضا سے تبدیل فرمادیجیے۔ بوسنیا کے مسلمانوں کو ظلم سے نجات عطا فرما اور کشمیر کے ان مجاہدین کو جو محصور ہیں ان کے محاصرہ کو توڑ دے۔ ظالم ہندوؤں، کافروں کے دلوں میں بزدلی ڈال دے، ان میں اختلاف ڈال دے۔ اے اللہ! آپ اپنی قدرتِ قاہرہ کے ڈنڈے سے ان ظالموں کو پاش پاش کردیجیے، ہلاک کردیجیے، ان ظالموں کے محاصرہ کو توڑ 
Flag Counter