Deobandi Books

تکمیل معرفت

ہم نوٹ :

26 - 34
پینا بند کیا ہوا ہے، اے خدا! رحم فرمادے، اپنے کلمہ کے نام پر رحم فرمادے اور ان کے لیے کھانے پینے کا غیب سے انتظام فرمادے۔ ان کو طاقت دے دے، ان کو ہمت دے دے، غلبہ دے دے، غیب سے امداد بھیج دے جس طریقہ سے آپ نے جنگ بدر میں بھیجی تھی۔ اگرچہ ہم اس کرم کے لائق نہیں لیکن آپ کا نام کریم ہے، محدثین نے جو تعریف کی ہے کریم وہ ہے جو نالائقوں پر مہربانی کردے لہٰذا ہم آپ کو کریم سمجھ کر اپنی نالائقی کے باوجود آپ سے رحمت کی درخواست کرتے ہیں کہ جہاں جہاں مسلمان مظلوم ہیں، خاص کر کشمیریوں کے معاملے میں غیب سے مدد فرما اور فتح مبین عطا فرما۔ یااللہ! جلد سے جلد کشمیر کو فتح عطا فرما اور آزاد کشمیر کی طرح مقبوضہ کشمیر کو بھی آزاد فرمادے۔
رَبَّنَا تَقَبَّلۡ مِنَّا  اِنَّکَ اَنۡتَ السَّمِیۡعُ الۡعَلِیۡمُ
جو کچھ مانگا اے خدا! وہ بھی عطا فرمادے، جو ہم نہیں مانگ سکے، بے مانگے سب کچھ عطا فرمادے۔ ابا اپنے بچوں کو بعض وقت بے مانگے بھی دیتے ہیں، آہ! اپنی شفقت سے، اس لیے اے خدا! آپ ہمارے ربّا ہیں، ہمارے مانگنے سے جو کچھ آپ نے دیا، جو مانگ رہے ہیں وہ بھی دے دیجیے اور جو نہیں مانگا اپنی رحمت سے اور کرم سے وہ سب کچھ عطا فرمادیجیے جو ہم سب کے لیے آپ کے علم میں مفید ہے۔
وَاٰخِرُ دَعْوَانَا اَنِ الْحَمْدُ لِلہِ رَبِّ الْعَالَمِیْنَ
  وَصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی خَیْرِ خَلْقِہٖ مُحَمَّدٍ وَّاٰلِہٖ وَصَحْبِہٖ اَجْمَعِیْنَ
 بِرَحْمَتِکَ یَا اَرْحَمَ الرَّاحِمِیْنَ

نقشِ قدم نبی کے ہیں جنت کے راستے
اللہ سے ملاتے ہیں سنت کے راستے
Flag Counter