Deobandi Books

تکمیل معرفت

ہم نوٹ :

23 - 34
کے جسم کو نجاستوں سے اور اعمالِ قبیحہ سے پاک فرماتے تھے۔ تو یہ شعبۂتزکیۂنفس بغیر شیخ و مزکی کے ناممکن ہے، عادت اللہ یہی ہے۔ آپ اپنے اکابر کی تاریخ دیکھ لیجیے کہ جو بھی ولی اللہ بنے ہیں کسی ولی کی صحبت سے بنے ہیں۔اگر شاذونادر کوئی واقعہ ہو تو اس میں بھی کسی ولی کی غائبانہ توجہ ہوئی ہے، ورنہ دستور یہی ہے کہ جو بھی ولی ہوا کسی ولی کی صحبت سے ہوا۔
 ملّا علی قاری رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ جو کسی اللہ کے ولی سے دوستی کرتا ہے فَاِنَّ اللہَ تَعَالٰی یَنْظُرُ اِلٰی قُلُوْبِ اَوْلِیَائِہٖ  فِیْ کُلِّ وَقْتٍ تو اللہ تعالیٰ اپنے اولیاء کے قلوب کو ہر وقت دیکھتے ہیں فَاِذَارَاٰی فِیْ قُلُوْبِھِمْ لِعَبْدٍ مَحَلًّا جن جن کی محبت ان کے دلوں میں ہوتی ہے یَنْظُرُ اِلَیْہِمْ بِاللُّطْفِ16؎ اللہ کا کرم ان پر بھی ہوجاتا ہے۔ اس لیے آہستہ آہستہ وہ بھی ولی اللہ ہوجاتا ہے جس کو خواجہ صاحب فرماتے ہیں حکیم الامت کو خطاب کرکے کہ؎
تو  نے  مجھ  کو  کیا  سے  کیا  شوقِ   فراواں  کردیا
پہلے  جاں  پھر  جانِ  جاں  پھر   جانِ  جاناں  کردیا
اور حکیم الامت کے متعلق فرمارہے ہیں؎
نقشِ      بتاں     مٹایا     دکھایا     جمالِ      حق
آنکھوں  کو  آنکھیں  دل  کو  مرے  دل   بنا دیا
جو دل خدا پر فدا نہ ہوا وہ دل اس قابل نہیں کہ اس کو دل کہا جائے۔ دعا کیجئے اللہ تعالیٰ اپنی رحمت سے عمل کی توفیق عطا فرمائیں۔ اللہ تعالیٰ سے درخواست کیجیے۔
اَللّٰہُمَّ صَلِّ عَلٰی سَیِّدِنَا وَمَوْلَانَا مُحَمَّدِۣالنَّبِیِّ الْاُمِّیِّ وَاٰلِہٖ وَبَارِکْ وَسَلِّمْ
یَارَبَّ الْعَالَمِیْنَ بِحُرْمَۃِ سَیِّدِ الْمُرْسَلِیْنَ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وسَلَّمَ
و بہ طفیل صحابہ کرام رضوان اللہ تعالیٰ علیہم اجمعین و بہ طفیل اولیاء اُمت رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہم اجمعین و بہ طفیل ہمارے اکابر حکیم الامت مجدد الملت تھانوی رحمۃ اللہ علیہ اور جتنے اکابر ہیں 
_____________________________________________
16؎  مرقاۃ المفاتیح:191/5 (2288)، باب اسماءاللہ تعالیٰ، دارالکتب العلمیہ، بیروت
Flag Counter