ملفوظات حکیم الامت جلد 30 - یونیکوڈ |
جواب - اس وجہ سے میں نے آپ کی طرف کوئی خط بھی نہیں لکھا کیونکہ میں آپ سے سخت شرمندی ہوں - جواب - شرمندگی کا تدارک یہی ہے کہ حالت سے اطلاع دینا شروع کردیں - مضمون - پھر عرض ہے کہ اگر وہ بیمار نہ ہوتے اور مجھے ان کی خدمت کرنی نہ پڑتی تو خدا کے حکم سے اور آپ کی دعا سے ناغہ نہ ہوتا - جواب - ایسے ناغہ کا کچھ حرج نہیں اس میں بھی ثواب عظیم ہے - مضمون - میری پھوپھی کے گھر تین ماتم جلد جلد ہوگئے ہیں اور دوسرے دو تین ماہ کھانا پینا اور سونا بھی انہوں نے چھوڑ دیا تھا اور رات دن خدا وند کریم کی یاد میں مشغول رہیں اور ہمیں کہتی تھیں کہ ولی وہ شخص ہوتا ہے جو خدا کی یاد سے ایک ساعت بھی غافل نہ ہو اور تیسرے وہ سخت بوڑھی بھی ہیں کہتی تھیں ایک آفت سیا میرے پلنگ کی برابر پڑی تھی اسے دیکھ کر ڈر گئی ہوں غرض اب ان کو مالیخو لیا ہوگیا ہے - کوئی کہتا ہے کھانا پینا اور سونا چھوڑ دینے سے ان کا دماغ پھر گیا ہے - کوئی کہتا ہے کہ یہ ڈری ہیں - کوئی کہتے ہیں کہ ماتم بہت جلد جلد ہوئے اور یہ آگے بھی خدا پاک سے ڈرتی رہتی ہیں کہ خدا جانے میرا قیامت میں کیا حال ہوگا میں بہت گناہگار ہوں - جواب - ان کی حالت مرکب ہے مرض سے اور باطنی حالت سے مرض کا تو ان کو علاج اچھی طرح کرنا چاہئے اور اسی علاج کا جزیہ بھی ہے کہ ان کو تنہائی میں زیاہ نہ رہنا چاہئے اور جو لوگ ان کے پاس رہیں وہ عاقل ہوں کہ ان کی طبیعت کو خوش رکھیں اور باطنی علاج ان کا یہ ہے کہ محنت کم کریں اور میرے رسالہ شوق وطن اور تبلیغ دین میں سے ان کو خدا کی رحمت کا باب سنادیں - 14 شعبان 1334 ھ ( 174 ) مضمون - حضور والا شان کا حکم نامہ شرف صدور لایا جس میں خوشنودی حضور سے غلام خوشی اور امید پوری ہونے کی خوشی حاصل ہوئی - الحمد للہ غلام کا بہت جلد ہی قدم بوسی حاصل کرنے کا ارادہ ہے نیاز مند کا دین و دنیا دونوں برباد ہوگئے جس کا باعث صرف حضور انور کا دمن چھوٹ جانے کا اور باعث خفگی حضور ہے - خاکسار غلام کو دین و دنیا کے تکفرات نے گھیرا ہوا ہے - حضور دعا فرمائیں کہ اللہ تعالیٰ رہائی بخشے - حضور والا شان قبل از