ملفوظات حکیم الامت جلد 30 - یونیکوڈ |
کرسکتا ارادہ سب کچھ کرتا ہوں مگر قادر نہیں - جواب - سب صیح ہے مگر اس کا طریقہ بھی تو ہے کہ یہان زیاہ قیام کیا جاوے کہ مناسبت ہو اور تکلف رفع ہو اور قدرت بھی ہو - مضمون - ( ب ) دو شیخ کا ہاتھ پکڑا لیکن دونوں موجود نہیں اب اگر حضور سے عرض نہ کروں تو آخر کس سے کہوں - جواب - میں نے خدمت سے کب انکار کیا - مضمون - ( ج ) آخر رجب تک حضور کا کہیں سفر کا تو قصد نہیں - جواب - اتنی کمبی پابندی کا مجھ کو علم نہیں ہوسکتا - کسی خاص تاریخ کے متعلق پوچھئے تو عرض کرسکتا ہوں - 21 رجب المرجب 34 ھ ( 104 ) خلاصہ خط - فلاں شخص آپ سے بیعت ہے اس کی ہمشیرہ کی شادی ہے وہ میرا بھی دوست ہے وہ مجھ کو بتلاتا ہے ہے یعنی مہمانوں کی خدمت کے واسطے میں اس کے یہاں حاضر ہوں یا نہیں بلکہ وہ یوں کہتا ہے کہ ہمارے یہاں ناچ نہیں راگ نہیں تو آنے میں کیا ڈر ہے - حضور جو میں اس کے یہاں نہیں گیا تو وہ بہت شکایت کرے گا - جواب - اگر اس کی شکایت سے ڈرتے ہوتو مجھ سے کیوں پوچھتے ہو اور اگر مجھ سے پوچھتے ہوتو مجھ کو اس کی شکایت کا مضمون کیوں لکھتے ہو اس کا تو مطلب یہ ہوا کہ مجھ کو دباتے ہوتا کہ میں اس کی یا تمہاری خاطر سے اجازت دے دوں لا حول ولا قوۃ الا باللہ - افسوس کیا اسی کا نام ہے اطاعت اور مرید ہونے سے پہلے سب میرا طریقہ معلوم تھا پھر کیوں جھل مارنے کو مرید ہوئے تھے کیا اب تمہارے واسطے اپنا قاعدہ بدل لوں گا خبردار جو ایسا خط پھر میرے پاس بھیجا میرا طریقہ جو تم کو معلوم ہے اگر سے اس پر عمل نہیں ہوسکتا تو اور کسی سے مرید ہوجاؤ - ( 105 ) - خلاصہ خط - عالی جاہا حضور کے عتاب آمیز کلمات سے سخت بے چینی پیدا ہو گئی - ہمیشہ وقتا فوقتا مسائل ضروریہ دریافت کرتا رہتا ہوں - تصنیفات عالیہ پیش نظر رہتی ہیں اس خط میں بھی حفاظت حقوق والدین وغیرہ کا ذکر کیا اب اس وقت یہ خواہش تھی کہ