ملفوظات حکیم الامت جلد 30 - یونیکوڈ |
بجائے بعد نماز تہجد کے اگلے دن صبح کو یا شام کو پڑھتا ہوں - دریافت طلب یہ امر ہے کہ جملہ امور مذکور عریضہ ہزا عمل کی اجازت ہے یا کیا حکم ہے - جواب جسقدر ہوجاوے غنیمت ہے - مضمون - عورت پر جن کے اثر کیلئے تعویز طلب کیا گیا ہے - جواب - میں عامل نہیں لیکن توکلا علی اللہ کچھ لکھ دیا ہے گلے میں ڈال دیجئے ( نقل تعویذ ) بسم الہ الرحمن الرحیم ھذا کتاب من محمد رسول اللہ رب العالمین الی من طرق الدار من العمار والزو رولا السائحین الاطارق یطرق بخیر یا رحمن اما بعد فان لنا ولکم فی الحق سعۃ فان تک عاشقا مولعا او فاجرا متقحما او داعیا حقا مبطلا ھزا کتاب اللہ ینطق علینا و علیکم بالحق انا کنا نستنخ ماکنتم تعلمو ورسلنا یکتبون ما تکمرون اترکوا صاحب کتابی ھذا اطلقوا الی عبدہ الاصنام وال وثان والی من یذعم ان مع اللہ الھا اخر لا الہۃ لا ھو کل شئی ھالک لا وجھھہ لہ الحکم ولیہ ترجعون تقلبون حٰمٰ لاتنصرون حمعسق یفرق اعداء اللہ و بلغت حجۃ اللہ والا حول ولاقوہ الا باللہ العلی العطیم فسیکفیکم الہ وھو لسمیع العلیم - ( 65 ) مضمون - مختلف خیالات نا امیدی وغیرہ کے اور عدم انضباط معمولات کی شکایت درج تھی منجملہ ان خیالات کے ایک یہ بھی خیال لکھا تھا کہ ابھی تک تھانہ بھون کی جانب سے کچھ نفع نہیں ہوا - جواب - ان خیالات کی اصلاح خطوط سے نہیں ہوسکتی - افسوس ہے جب یہان آنا ہوتا ہے اس وقت تو مخفی کیا جاتا ہے پھر دوردور سے اظہار ہوتا ہے - ( 66 ) ایک صاحب سے ایک سابق خط کے جواب میں متعدد سوالات بطور تنقیح کے کئے گئے تھے ان کے جواب نا کافی آئے ان جوابات کے جواب لکھنے کے بعد درخواست بیعت کی عبارت کے مقابلہ میں جس میں معافی کی بھی درخواست تھی یہ تحریر فرمایا سب معاف ہے مگر بیعت بدوں مناسبت مفید نہیں اور آپ کی طبیعت کے انداز سے مناسبت کی