Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور دسمبر 2007

اكستان

32 - 64
اخبار الجامعہ 
(  محمد آصف جالندھری،  متعلم جامعہ مدنیہ جدید درجہ دورۂ حدیث  ) 
٣١ اکتوبر کو بعد اَز نمازِ عشاء حضرت مولانا سیّد محمود میاں صاحب اور مولانا سیّد مسعود میاں صاحب جامعہ مدنیہ جدید کے طالب علم محمد عمران کے ولیمہ میں شرکت کی غرض سے پتوکی تشریف لے گئے۔ 
یکم نومبر کو صبح دس بجے خانپور سے مولانا عبد السمیع صاحب اور اُن کے صاحبزادے مولانا عبد القیوم صاحب تشریف لائے اور مہتمم صاحب سے ملاقات اور مختلف اَحوال پر گفتگو ہوئی۔ 
اِسی روز بعد از نمازِ مغرب شیخ الحدیث حضرت مولانا سیّد محمود میاں صاحب نے الحامد ٹرسٹ کے تحت جامعہ مدنیہ جدید میں عملہ اور طلباء کے لیے مفت علاج کے لیے زیر تعمیر ہسپتال ''مستشفٰی الحامد'' کا سنگ ِ بنیاد رکھا۔ اِس تقریب میں جامعہ کے تمام اَساتذہ کرام اور طلباء نے شرکت کی۔ آخر میں حضرت مولانا سیّد محمود میاں صاحب نے دُعا کرائی۔ 
٢ نومبر کومولانا سیّد محمود صاحب مدنی جنرل سیکرٹری جمعیت علمائے ہند، ہندوستان سے ختم ِ نبوت کانفرنس چناب نگر میں شرکت کی غرض سے پاکستان تشریف لائے۔ چناب نگر سے لاہور واپسی پر حضرت مولانا سیّد محمود میاں صاحب سے ملاقات ہوئی۔ 
٢ نومبر کو حضرت مولانا طلحہ صاحب دامت برکاتہم ہندوستان سے بعد اَز نمازِ عشاء تشریف لائے۔ حضرت مہتمم صاحب اور مولانا سیّد مسعود میاں صاحب اُن کے استقبال کے لیے ایئرپورٹ تشریف لے گئے۔ 
٧ نومبر کو حضرت مولانا طلحہ صاحب کی ڈھڈیاں شریف آمد کے موقع پر حضرت مولانا سیّد محمود میاں صاحب وہاں تشریف لے گئے اور حضرت مولانا عبد الجلیل صاحب دامت برکاتہم سے بھی ملاقات ہوئی۔ 
٩ نومبر کو حضرت مولانا فضل الرحمن صاحب، مولانا عبد الغفور صاحب حیدری اور محترم اکرم صاحب دُرّانی سابق وزیر اعلیٰ صوبہ سرحد جامعہ جدید تشریف لائے اور نمازِ جمعہ مسجد حامد میں اَدا کی۔ مولانا فضل الرحمن صاحب نے نمازِ جمعہ کی امامت کرائی۔ نیز جامعہ کے تعمیری و تعلیمی اَحوال دیکھ کر خوشی و مسرت کا اِظہار فرمایا۔
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 حرف ٓغاز 3 1
3 زُہد کا تعلق قلب سے ہے۔رہبانیت عیسائیوں کی ایجاد ہے 5 28
4 زُہد کا مطلب : 5 28
5 عرب کی کچھ منڈیاں : 6 28
6 ایک تاجر کا قصہ جو زَاہد تھا : 6 28
7 زُہد دل سے ہوتا ہے : 6 28
8 رہبانیت عیسائیوں کی ایجاد ہے اِسلام میں زُہد ہے : 7 28
9 حضرت ابوذر مال جمع کرنے سے روکتے تھے اُس کی گردش سے نہیں : 8 28
10 نبی علیہ السلام کی تعلیم … مال اور گردش : 8 28
11 سلام کی اَخلاقی برتری … … جنگی قیدی / غلام بنانا : 9 28
12 غلام اور باندی کا حکم ملتوی ہوا ہے منسوخ نہیں : 9 28
13 مزید بہتر : 10 28
14 نبی علیہ السلام کی دُعا اور مال کی کثرت : 10 28
15 بادشاہ اور نواب بھی رنگ میں رنگ گئے : 11 28
17 ملفوظات شیخ الاسلام 12 1
18 پند و موعظت : 12 17
19 حکیم فیض عالم صدیقی کی بے راہ رَوی حضرتِ اقدس اور حکیم فیض عالم صدیقی ١ کے درمیان خط و کتابت 14 1
20 حضرتِ اقدس کا خط 14 19
21 حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا کے مناقب 27 1
22 (٦٩) یَا فَاطِمَةُ کُوْنِیْ لَہ' اَمَةً یَکُنْ لَّکَ عَبْدًا ۔ (کذا فی الکنوز) 27 21
23 گلدستہ احادیث 29 1
24 حضور علیہ السلام کی وفات کے وقت تین باتوں کی وصیت : 29 23
25 حضور ۖ دُنیا سے تین قبیلوں سے ناخوش تشریف لے گئے : 30 23
26 دس ِ حدیث 31 1
27 اخبار الجامعہ 32 1
28 درس حدیث 5 1
Flag Counter